
پربھنی:18؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کے ہونہار طالب علم مدثر ربانی شیخ نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے مدثر ربانی کو جملہ ℅ 83.40 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ مدثر کو اردو میں 70 ، مراٹھی میں 90 ، انگریزی میں 88 ، ریاضی میں 75، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 81 اور سوشل سائنس میں 76 نمبرات حاصل ہوئے ہیں مدثر ربانی شیخ نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل تعریف کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کے محنت اور مستقل مزاجی سے پڑھائی کرنے والے طلبہ کے لیے کامیابی کی منزلیں ان کا اانتظار کرتی ہیں اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جماعت اول تا چہارم کے طالب علم رہ چکے مدثر ربانی شیخ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔