किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ قریشیہ تحتانیہ کے معاون مدرس الحاج محمدایوب خان وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

ناندیڑ:یکم؍مئی ( راست) آج مدرسہ قریشیہ تحتانیہ منیارگلی ناندیڑ کے معاون مدر س جناب الحاج محمد ایوب خان صاحب وظیفہ حسن خدمت پر اپنی تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوگئے۔آج انکی خدمات کے اعتراف کے ضمن میں مدرسہ قریشیہ تحتانیہ وفوقانیہ میں ایک الوداعی تقریب کا انعقادجناب محمد عمرقریشی صاحب مدرسہ قریشیہ فوقانیہ کی صدارت میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب صلاح الدین صاحب مدرس قریشیہ فوقانیہ اور عبدالعظیم خان صاحب سابق مدرس مدرسہ قریشیہ تحتانیہ نے جناب ایوب خان صاحب کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ جناب ایوب خان صاحب ایک فعال ،کارکرد، سرگرم اور متحرک استاد تھے۔ انہوں نےا پنی خدمات کے دوران طلبہ وطالبات کی ہمہ جہتی ترقی کی کوشش کی ۔ وہ ہمیشہ طلبہ وطالبات اور مدرسہ کی نیک نامی وترقی کے لیے سرگرداں رہے۔اس موقع پر مولانا محمد سرور قاسمی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور جناب عمران صدیقی صاحب صدر مدرس قریشیہ تحتانیہ کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے