किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع کے لیے 4 دنوں کا یلو الرٹ

آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ناندیڑ:ـ28؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) علاقائی محکمہ موسمیات، ممبئی کی آج کی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 29 اپریل، 30 اپریل، 1 مئی اور 2 مئی 2025 ء کے لیے چار دنوں کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 29 اور 30 اپریل کو ضلع میں چند مقامات پر گرم اور مرطوب موسم رہنے کا زیادہ امکان ہے۔ جبکہ 1 مئی کو بھی چند مقامات پر دن کے وقت گرمی اور نمی رہے گی اور دوپہر کے بعد شام کے وقت گرج چمک اور بادلوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اسی طرح 2 مئی کو چند مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک اور بادلوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔قدرتی آفات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے اس سلسلے میں درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے۔
گرم اور مرطوب موسم میں کیا کریں:
چاہے پیاس نہ لگے، وافر مقدار میں پانی پئیں۔
مرگی، دل، گردے یا جگر کے مریض پانی یا سیال مادے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی لیں۔
او آر ایس (نمکول)، گھریلو لسی، چاول کا پانی (کانجی)، لیموں پانی، چھاچھ اور ناریل کا پانی استعمال کریں۔
ہلکے رنگوں والے، نرم، ہلکے اور ڈھیلے سوتی کپڑے پہنیں۔
گھر سے باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں، کپڑا، ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں۔
آنکھوں کی حفاظت کے لیے چشمہ پہنیں اور جلد کے تحفظ کے لیے سن اسکرین لگائیں۔
کیا نہ کریں:
شدید گرمی میں معمر افراد، بچوں، مریضوں اور موٹے افراد کا خاص خیال رکھیں۔
دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک دھوپ میں باہر جانے سے بچیں۔
دھوپ میں محنت طلب کام نہ کریں۔
ننگے پیر باہر نہ جائیں۔
سخت گرمی کے دوران کھانا پکانے سے پرہیز کریں۔
کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھ کر باورچی خانے کو ہوادار بنائیں۔
شراب، چائے، کافی اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں کیونکہ ان سے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے۔
زیادہ پروٹین، نمکین، مسالے دار یا تیل والے کھانے نہ کھائیں۔
باسی کھانا نہ کھائیں۔
کار یا گاڑی میں بچوں یا جانوروں کو بند نہ چھوڑیں۔
چمکدار بلب یا لائٹ کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ غیر ضروری گرمی پیدا کرتے ہیں۔
گرج چمک کے وقت کیا کریں:
اگر پہلے سے گرج چمک اور بارش کی اطلاع ہو تو باہر جانے سے پرہیز کریں۔
اگر کھلی جگہ میں ہوں اور کوئی محفوظ عمارت قریب نہ ہو تو نشیبی جگہ پر جا کر گھٹنوں میں سر دے کر بیٹھیں۔
بجلی چمکنے کے دوران کسی محفوظ عمارت یا مکان میں پناہ لیں۔
بالکونی، چھت یا مکان کے باہر اوٹلے پر نہ رکیں۔
اگر گھر میں برقی آلات چل رہے ہوں تو فوراً بند کر دیں۔
برقی کھمبوں، تاروں یا دھات کی اشیاء سے دور رہیں۔
اگر پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً باہر نکل آئیں۔
کیا نہ کریں:
گرج چمک کے وقت لینڈ لائن فون استعمال نہ کریں۔
شاور کے نیچے نہ نہائیں۔
نل یا پانی کی پائپ لائن کو ہاتھ نہ لگائیں۔
برقی آلات کا استعمال نہ کریں۔
آندھی اور گرج چمک کے دوران دھات سے بنی شامیانوں یا چھپر میں پناہ نہ لیں۔
اونچے درخت کے نیچے یا دھات کے اونچے میناروں کے قریب نہ رکیں۔
گھر میں رہتے ہوئے کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی گرتے ہوئے نہ دیکھیں، یہ بھی باہر کھڑے رہنے جتنا ہی خطرناک ہے۔
ایسا انتباہ ناندیڑ کے رہائشی نائب ضلع کلکٹر مہیش وڈدکر نے جاری کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے