किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امام الدین یقینؔ پربھنی کی صحافتی و ادبی خدمات پر کتاب کی رسمِ اجرا

پربھنی:20؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 20 اپریل (اتوار) اردو زبان و ادب کے ممتاز ادیب اور صحافی امام الدین یقینؔ پربھنی کی صحافتی اور ادبی خدمات پر مبنی ڈاکٹر عبدالمجید کی تصنیف کردہ کتاب ” امام الدین یقینؔ کا پربھنی صحافت و اردو ادب میں مقام” کی رسمِ اجرا آج باوقار انداز میں برائٹ انگلش اسکول، اقبال نگر میں عمل میں آئی۔تقریب کی صدارت جناب محمد غوث، سابق صدر مدرس، ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول نے کی، جب کہ محمد تقی (ورق تازہ) کے ہاتھوں سے کتاب کی رونمائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر شہر کے مفکر و اردو ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جن میں استاذ الاساتذہ عبد الشکور ، ڈاکٹر نور الامین، ڈاکٹر عبدالقدیر، ڈاکٹر عبدالبشیر،فاروق احمد، نصیر سر،انصاری محمد لئیق الدین،محمد یوسف جیسے شخصیات نے شرکت کی ۔ مہمانانِ خصوصی میں ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرشید صدیقی، الطاف احمد ثانی ، اقبال مجید اللہ ، لیاقت انصاری ، ڈاکٹر انور علی شاہ، محمد عبدالحفیظ ، شفیع احمد شفیع و خمیسہ غلام محمد مٹھو ، شامل تھے جنہوں نے امام الدین یقینؔ کی شخصیت اور ان کے علمی و صحافتی کارناموں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ڈاکٹر عبدالمجید نے اپنی کتاب پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امام الدین یقینؔ نے نہ صرف اردو صحافت کو ایک نئی جہت عطاء کی بلکہ اپنی شاعری کے ذریعے اردو ادب کو بھی مالا مال کیا۔پروگرام میں علاقے کی متعدد علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور امام الدین یقینؔ پربھنی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ تقریب اردو زبان کے فروغ اور مقامی ادیبوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کی ایک بہترین کاوش ثابت ہوئی۔تقریب کی نظامت کے فرائض محمد ضیاء الدین نے بحسن و خوبی انجام دیے، الداعیان میں شیخ معروف ، محمد یونس انصاری و محمد ناصر خان موجود تھے۔ بعد از تقریب طَعام کا نظم رکھا گیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے