किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکولہ ،عزیر احمد شیخ کی جوڈیشل میدان میں تاریخی کامیابی

اردو ٹیچرز سنگٹھنا نے کیا پرجوش استقبال

اکولہ :7؍اپریل(ڈاکٹر ذاکر نعمانی)اکولہ شہر کو آج اس وقت بے پناہ فخر و انبساط کا لمحہ نصیب ہوا جب مقامی نوجوان عزیر احمد شیخ نے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ جے ایم ایف سی (J.M.F.C) 2022 کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) کے معزز عہدہ پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بتا دیں کہ حال ہی میں جے ایم ایف سی امتحان ۲۰۲۲ کے نتائج کا اعلان ہوا ۔ سول حجز (جونیئر ڈویژن) جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) مسابقتی مین امتحان ۲۰۲۲ انتخابی فہرست میں ۵ مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اپنے اہل خانہ وقوم کا نام روشن کیا ہے۔ ان کامیاب امیدواروں میں سے اکولہ شہر کے عزیر احمد شیخ نصیر احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اُن کی اس کامیابی نے نہ صرف اُن کے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا بلکہ اکولہ و اطراف کے نوجوانوں کے لیے ایک تابندہ مثال بھی قائم کر دی۔عزیر احمد شیخ، شہر کے معروف قانون دان ایڈوکیٹ نصیر احمد شیخ کے ہونہار فرزند ہیں۔ اُنہوں نے اپنی پہلی ہی کوشش میں یہ درخشندہ کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ اگر نیت نیک ہو، رہنمائی مخلص ہو اور جدوجہد مسلسل ہو تو منزل خود قدم چومتی ہے۔ اُنہوں نے دورانِ تعلیم آئینی قانون میں مہارت حاصل کی اور "تعلیم کا حق” جیسے حساس اور اہم موضوع پر تحقیقی کام بھی انجام دیا۔عزیر احمد کی اس کامیابی پر اردو ٹیچرز سنگٹھنا (UTS) کے علاقائی نائب صدر پروفیسر شیخ حسن کامن والے، کارگزار صدر فیاض احمد خان، علاقائی سیکریٹری ڈاکٹر عتیق احمد، استاد عبدالصادق، ڈاکٹر ذاکر نعمانی، صدر مدرس شیخ چھوٹو کھیتی والے، یونس پٹیل، پروفیسر سہیل احمد، اور صدر مدرس زید احمد شیخ نے گلدستے اور شال پیش کر کے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر عزیر احمد نے کہاکہ”میری کامیابی میرے اساتذہ، والدین اور مخلص دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی۔ میری خواہش ہے کہ میں عدلیہ میں غیر جانب دار، دیانت دار اور انصاف پسند خدمات انجام دوں تاکہ عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔”والدہ ڈاکٹر رضوانہ پروین اور والد ایڈوکیٹ نصیر احمد شیخ نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”یہ کامیابی نہ صرف ہمارے خاندان کی خوشی ہے بلکہ اکولہ ضلع کے ہر نوجوان کے لیے ایک نئی صبح کی نوید ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عزیر کا سفر دیگر نوجوانوں کو بھی جوڈیشل شعبے میں قدم رکھنے کی تحریک دے گا۔”واقعی یہ کامیابی اکولہ کے تعلیمی، سماجی اور ثقافتی منظرنامے پر ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہی ہے۔ عزیر احمد شیخ کی کامیابی پر پورے شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف استقبال کیا جا رہا ہے ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے