किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رام نومی جلوس کے پیش نظر ناندیڑ شہر میں 6 اپریل کو ٹریفک نظام میں عارضی تبدیلی، متبادل راستوں کا اعلان

ناندیڑ:5؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں 06؍ اپریل 2025 ء کو شری رام نومی کے موقع پر رینوکا ماتا مندر، گاڑی پورہ، ناندیڑ سے ایک جلوس(شوبھا یاترا )نکالا جائےگا۔ یہ جلوس گاڑی پورہ سے نکل کر درج ذیل راستے سے گزرے گا۔ قدیم مونڈھا، مہاویر چوک، ایس ٹی اوور بریج، آئی ٹی آئی چوک، اور پھر سری نگر ورکشاپ تک جائے گا۔
اس شوبھا یاترا میں بڑی تعداد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہونے کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں جلوس کے دوران سڑکوں پر ٹریفک میں خلل اور امن و قانون کی صورتحال پیدا ہونے سے روکنے کے لیے، میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے مہاراشٹرا پولیس ایکٹ 1951 ءکی دفعہ 36 کے تحت حاصل اختیارات کے مطابق 06؍ اپریل 2025 ءکو صبح 10 بجے سے درج ذیل ٹریفک نظام سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔اس روز صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک شری رام نومی جلوس کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر عوام کی بڑی تعداد متوقع ہے، لہٰذا ایک دن کے لیے عارضی طور پر درج ذیل راستوں پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔
بند رہنے والے راستے:
برکی چوک سے قدیم مونڈھا جانے والی ساری ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔
قدیم مونڈھا، دینا بینک، مہاویر چوک، تروڈیکر مارکیٹ، وزیرآباد چوک، کلا مندر، شیواجی نگر سے آئی ٹی آئی چوک، سری نگر ورکشاپ کارنر تک جانے والی تمام ٹریفک بند رہے گی۔
سڈکو-ہڈکو سے کوٹھا ناکہ، نئے پل کے راستے قدیم مونڈھا جانے والی ٹریفک مکمل بند رہے گی۔
راج کارنر سے آئی ٹی آئی چوک تک، ورکشاپ ٹی پوائنٹ سری نگر سے آئی ٹی آئی تک بائیں طرف کی ٹریفک بند رہے گی۔
روی نگر، کوٹھا، گووردھن گھاٹ پل سے وزیرآباد چوک کی طرف آنے والی ٹریفک بند رہے گی۔
متبادل راستے:
برقی چوک سے قدیم مونڈھا آنے والی گاڑیاں، محمد علی روڈ، بھنگار لائن، گٹی کرشر چوک، بافنا ٹی پوائنٹ روڈ استعمال کریں۔
راج کارنر سے قدیم مونڈھا جانے والی گاڑیاں، راج کارنر، ورکشاپ، بھاگیہ نگر، آنند نگر، نائیک چوک، انّابھاؤ ساٹھے چوک، یاتری نواس پولیس چوکی، ابچل نگر کا راستہ اختیار کریں۔
وزیرآباد چوک سے سری نگر ورکشاپ کی طرف جانے والی ٹریفک، وزیرآباد چوک، ترنگا چوک، پولیس ہیڈکوارٹر کارنر، لالواڑی انڈر برج، شیواجی نگر (پیلی گرنی) سے گنیش نگر وائی پوائنٹ کا راستہ اپنائیں۔
روی نگر، قدیم کوٹھا، گووردھن گھاٹ پل سے ناندیڑ شہر آنے والی گاڑیاں، پولیس ہیڈکوارٹر کارنر، لالواڑی انڈر برج، شیواجی نگر (پیلی گرنی) سے گنیش نگر وائی پوائنٹ کا راستہ استعمال کریں۔
لہٰذا 06؍ اپریل 2025 ءکو صبح 10 بجے سے ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو، اس مقصد کے لیے مذکورہ متبادل راستوں کی نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے