किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں لاپتہ موبائل فونز کی بازیابی: 157 اینڈرائیڈ فون مالکان کے حوالے

ناندیڑ:26؍فروری ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کے عوامی مقامات اور بازاروں سے لاپتہ ہونے والے قیمتی موبائل فونز کا پتہ لگانے کے لیے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے پولیس اسٹیشن سائبر کے انچارج، انسپکٹر دھیرج چوہان کو احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے تحت سائبر سیل، کرائم برانچ اور ناندیڑ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کی ٹیم تشکیل دے کر لاپتہ موبائل فونز کی تلاش کی مہم شروع کی گئی تھی۔ناندیڑ پولیس اسٹیشن اور کرائم برانچ کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر جاکر ضلع میں گمشدہ موبائل فونز کا سراغ لگایا اور مجموعی طور پر 157 اینڈرائیڈ فونز، جن کی قیمت 24 لاکھ 81 ہزار 500 روپئے بنتی ہے، ضبط کیے۔ آج یہ موبائل فونز ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ہاتھوں مالکان میں تقسیم کیے گئے۔بازیاب شدہ موبائل فونز کے IMEI نمبرز ناندیڑ پولیس کے آفیشل Nanded Police فیس بک پیج اور ٹویٹر پر اپلوڈ کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے گمشدہ موبائل فون کا IMEI نمبر چیک کرکے سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ سے اپنا فون حاصل کریں۔یہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گروو، ڈاکٹر کھنڈیرائے دھرنے (بھوکر)، ہوم پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشونی جگتاپ اور انسپکٹر دھیرج چوہان کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ اس مہم میں سائبر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایم بی چوہان، پولیس اہلکار راجندر سٹیکر، دیپک اوڈھنے، داؤد پڈگے، محمد آصف، کشور جیسوال، کاشی ناتھ کارکھیڑ ے، دیپک شیوالے، گیانیشور ینّاوار، دیپک راٹھوڑ، کانچن کسبے، شبھانگی جادھو نے حصہ لیا۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ CEIR پورٹل پر اپنے لاپتہ موبائل فونز کی تفصیلات درج کریں تاکہ ان کی بازیابی میں مزید آسانی ہو۔ اس کامیاب کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے