कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

9 سالہ ماہرہ کشف شیخ مدثر نے رکھا پہلا روزہ

ملکاپور: 4/ مارچ (محمد احسان سر ) تاج نگر، پارپیٹھ، ملکاپور کی رہنے والی اور سابق مدرس شیخ شبیر شیخ بشیر کی پوتی نو سالہ طالبہ ماہرہ کشف دختر شیخ مدثر نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کو مسرت سے سرشار کر دیا۔ کم عمری میں دینی شعور اور عبادت کا جذبہ دیکھ کر گھر والوں اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا. اس موقع پر ماہرہ کشف کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا گیا. رشتہ داروں خصوصاً عزیز و اقارب کی جانب سے تحاںٔف و مبارکباد پیش کی گئی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں. اہلِ خانہ نے کہا کہ بچوں میں دینی تربیت اور عبادات کا شوق پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ماہرہ کا یہ قدم قابلِ ستائش ہے. علاقہ مکینوں نے بھی اس ننھی روزہ دار کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کے حوصلے کی سراہنا کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت و تندرستی کے ساتھ دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے