किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

36 سالہ تعلیمی سفر کے بعد معروف معلم خالد عباداللہ خان باوقار انداز میں سبکدوش، انجمن ہائی اسکول میں الوداعی تقریب

از قلم: نجیب الرحمن خان
( بذریعہ محمد احسان سر)

کھام گاؤں:یکم جولائی : موصولہ اطلاع کے مطابق انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج ناندورہ روڈ کھام گاؤں کے معروف معلم محمد خالد عباد اللہ خان عبد الحمید خان 36 سالہ تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد باوقار انداز میں آج سبکدوش ہو گئے۔ اس موقع پر ادارے میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ و اتھارٹی نے شرکت کی۔ محمد خالد عباد اللہ خان صاحب نے 4 اکتوبر 1989 کو معاون معلم کی حیثیت سے تدریسی سفر کا آغاز کیا تھا۔ آپ نے اردو، مراٹھی اور ہندی زبانوں کی تدریس نہایت لگن، مہارت اور اخلاص کے ساتھ انجام دی۔ آپ کی تعلیمی لیاقت بی اے، ڈی ایڈ رہی اور آپ بال بھارتی، پونہ کی نصابی کمیٹی کے رکن بھی رہے۔ دورانِ ملازمت آپ نے کئی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا، خصوصاً نعت گوئی، خوشخطی، کھیل کود اور علمی مقابلوں کے ذریعے طلبہ کو ضلع، ریاست اور ملکی سطح پر نمایاں مقام تک پہنچایا۔ آپ کی رہنمائی میں کئی طلبہ نے اعزازات حاصل کیے۔ اس کے علاوہ آپ کا اخلاق، وقت کی پابندی، اور ساتھیوں سے محبت و شفقت کا رویہ قابلِ تقلید رہا۔ آپ کے اعزاز میں 1 جولائی 2025، صبح 11 بجے انجمن کیمپس کے ہال میں ایک پُروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا آغاز معاون معلم طارق ذکی سر کی تلاوت قرآن مع ترجمہ سے ہوا، اس کے بعد شال اور گل دستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متعدد اساتذہ نے آپ کی خدمات پر روشنی ڈالی، اپنے جذباتی تاثرات پیش کیے اور سر کی علمی و اخلاقی خدمات کو سراہا۔ ادارے کے سپر وائزر شکیل احمد صاحب و وائس پرنسپل عمیر محمد خان صاحب نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ادارے کے پرنسپل جناب احفاظ الحق خان سر نے بھی اپنے جذباتی کلمات کے ذریعے سر کی خدمت، خلوص اور علم دوستی کو سراہا۔ اور کہا کہ ’’خالد سر کی خدمات ہمارے ادارے کا سرمایہ ہیں۔‘‘اس موقع پر صدر سید جلیس اور سیکرٹری محمد عارف زبیر انصاری نے انجمن ایمپلائز بلا سودی سوسائٹی کھام گاؤں کی جانب سے سر کو ان کا جمع شدہ شیئر پیش کیا۔ ذاتی زندگی میں بھی خالد سر ایک باعمل، مہذب اور باوقار شخصیت کے مالک ہے۔ آپ کو ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی نعمت حاصل ہے۔ بیٹی بی ایچ ایم ایس ( BHMS ) کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہے، جب کہ بیٹا بی اے ایم ایس ( BAMS ) کے فائنل ایئر میں زیرِ تعلیم ہے۔ سر نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت میں بھی دینی و اخلاقی قدروں کو اولیت دی۔ ادارے کی جانب سے خالد صاحب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ انھیں صحت و عافیت کے ساتھ طویل، خوشحال اور بابرکت زندگی عطا فرمائے۔ نظامت اور اظہارِ تشکر فضیل ارشد صاحب نے انجام دیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے