कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

3؍مارچ کو ناندیڑ میں تقریب رسم اجرا’’ میری سرگزشت‘‘

ناندیڑ:2؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) شعبہ اردو نیتاجی سبھاش چندر بوس آرٹس کامرس ا ینڈ سائنس کالج کے زیر اہتمام بتاریخ 3مارچ 2023 بروز اتوار صبح 11 بجے ICTہال این ایس بی کالج میں ڈاکٹر سجاد احمد خان کی تصنیف ’’ میری سرگزشت ‘‘ کی رسم اجراءبدست پروفیسر مجید بیدار ( سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) عمل میں آئے گی ۔اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر ایس وی شیونی کر ( پرنسپل این ایس بی کالج ناندیڑ ) کریں گے جبکہ بطور مہمان خصوصی الحاج کمال الدین صدیقی ( ماہر تعلیم) ،ڈاکٹر سید شجاعت علی ( سابق پرنسپل ایچ جے تھیم کالج جلگاؤں) ،پروفیسر سعد الدین صدیقی (سابق صدر شعبہ انگریزی این ایس بی کالج ناندیڑ )، مفتی مرتضی رضوی مصباحی ( بانی و ناظم دارالعلوم چشتیہ نوریہ ناندیڑ) ہوں گے ۔ اس موقع پر ناندیڑ کے مشہور وہ معروف شعراءجناب محمود علی سحر، جناب عطا حیدرآبادی، جناب سہیل احمد صدیقی، جناب غالب عاصی اور جناب علیم اسرار کو ان کی شعری خدمات کے اعتراف میں شعبہ اردو این ایس بی کالج کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر نور الامین ( اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو شاردا مہاودیالیہ پربھنی) انجام دیں گے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد خان (صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ )نے تمام محبان اردو سے اس تقریب میں شرکت کر کے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خواہش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے