कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

25 جنوری کو اولیو ٹری انگلش اسکول میں عظیم الشان لائبریری کا افتتاح ، معروف لائف کوچ و موٹیویشنل اسپیکرجناب ایس۔ امین الحسن کی آمد

ناندیڑ:24؍ جنوری ( راست) بروز جمعرات مؤرخہ 25 جنوری 2024ء کو صبح 11 بجے اولیو ٹری انگلش اسکول، ناندیڑ میں ایک عظیم الشان لائبریری کا افتتاح وطن عزیز بھارت کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت جناب ایس۔ امین الحسن صاحب (معروف لائف کوچ و موٹیویشنل اسپیکر)کے ہاتھوں ہونے جا رہا ہے۔ افتتاحِ لائبریری کی اس عظیم الشان تقریب کے موقع پر موجودہ نسل بالخصوص طلباء عزیز میں ذوق مطالعہ کی آبیاری اور تحقیق و جستجو کی تشنگی کو بڑھانے کی غرض سے ملک و ملت کی متعدد نامور مذہبی سماجی اور سیاسی اہل قلم اصحاب فکر و دانش شخصیات اور ان کی کتابوں کے تبصر وں پر مشتمل سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں،جن میں اولیوٹری انگلش اسکول کے چندطلباء و طالبات ان شخصیات کے ذوق مطالعہ سے متعلق تقریریں پیش کریں گے تو کچھ طلباء وطالبات دنیا بھرکے عظیم مصنفین کی مشہور و معروف کتابوں پر تبصرے بھی پیش کریں گے۔ چونکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب امین الحسن صاحب نہ صرف ایک صاحب بصیرت موٹیویشنل اسپیکر ہے بلکہ وہ ایک ہمہ گیر و ہمہ جہت شخصیت بھی ہے، اس لیے ان کی تشریف آوری کے اس زریں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول مینجمنٹ نے نہ صرف اولیوٹری انگلش اسکول کے اساتذہ کرام بلکہ شہر ناندیڑ میں مسلم انتظامیہ کے تحت چلنے والے دیگر مختلف معیاری اسکولس اور کالجز کے اساتذہ کرام کے لیے ایک تربیتی سیشن بھی طے کیا ہے جس میں جناب امین الحسن صاحب ٹیچرز حضرات کے سامنے حالات حاضرہ کے تناظر میں اساتذہ ومعلمین کے لیے راہنما خطوط و ہدایات پر مشتمل گفتگو پیش کریں گے۔ افتتاح لائبریری اور دیگر علمی و تحقیقی سیشنز کے ساتھ ہی ساتھ اولیو ٹری انگلش اسکول کے وسیع و عریض کیمپس میں اسی دن یک روزہ کتاب میلے کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ جو یقینا تشنگان علوم و تحقیق کے لیے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے۔ اسکول مینجمنٹ اور اساتذہ کرام تمام ہی سنجیدہ و باشعور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ان مختلف علمی نشستوں سے مستفید ہونے اور کتاب میلے میں اپنی تشنگی کو بجھانے کا سامان حاصل کرنے کے لیے بروز جمعرات بتاریخ 25 جنوری 2024 کو صبح گیارہ تا شام چار بجے اولیوٹری انگلش سکول ضرور تشریف لائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے