कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

2025 میں ناندیڑ ضلع کی تین مقامی تعطیلات کا اعلان

ناندیڑ:8؍جنوری ( نامہ نگار) ضلع کلکٹر ابھجیت راؤت کے اختیارات کے تحت سال 2025 ء کی تین مقامی چھٹیاں آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے اعلان کی گئی ہیں۔ضلع کلکٹر ابھجیت راؤت نے آج اعلان کردہ چھٹیوں میں 17 جنوری، 1 ستمبر اور 18 دسمبر کی تاریخوں کو چھٹی قرار دیا ہے۔ان میں 17 جنوری کو حضرت حاجی سیاح سکھرے مخدوم ؒبڑی درگاہ قندہار عرس، 1 ستمبر کو جیشٹھا گوری پوجن اور 18 دسمبر کو شری کھنڈوبا مالیگاؤں یاترا کے موقع پر چھٹیاں دی گئی ہیں۔ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ تینوں چھٹیاں مرکزی حکومت کے دفاتر، عدالتوں اور بینکوں کے علاوہ ریاستی حکومت کے تمام دفاتر، مقامی خود مختار اداروں، اسکولوں اور کالجوں پر نافذ ہوں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے