किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

20 سال کومہ میں رہنے کے بعد سعودی شہزادے کی موت، تفصیلات کیا ہیں؟

ریاض:20؍جولائی:سعودی شاہی دیوان نے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کی وفات کا اعلان کردیا ۔ان کی نماز جنازہ اتوار 19 جولائی 2025 کو ریاض شہر کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی۔ مرحوم شہزادے 1990 میں پیدا ہوئے تھے اور 2005 میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں وہ تقریبا 20 سال تک کومے اور غنودگی کی حالت میں رہے۔انہیں "سوئے ہوئے شہزادے” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ مرحوم شہزادے کی کہانی نے گزشتہ کئی سالوں سے بیداری کی امیدوں کے درمیان وسیع رد عمل حاصل کیا تھا۔مرحوم کے والد شہزادہ خالد نے اپنے بیٹے کی وفات پر اپنے "ایکس” اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں تعزیت کا اظہار کیا اور کہا’’اے اطمینان والی روح، اپنے رب کی طرف راضی اور خوش ہو کر لوٹ آ، اور میرے بندوں میں شامل ہو جا، اور میری جنت میں داخل ہو جا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوئے اور انتہائی غم اور دکھ کے ساتھ ہم اپنے پیارے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کی وفات کا اعلان کرتے ہیں جو آج اللہ کی رحمت میں چلے گئے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے