किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

20 سالہ خدمات مکمل کرنے والے اساتذہ کو تہنیت

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان

کلیان :19؍ستمبر(سید شوکت علی)ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام شہر کلیان کی قدیم و معروف عصری علوم کی درسگاہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے باصلاحیت اساتذہ کرام جنہوں نے ادارے میں تدریسی خدمات کے 20 سال حسن بخوبی مکمل کیے ہیں ان صاحبین کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 5 ستمبر 2024یوم اساتذہ کے پر مسرت موقع پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔1) ڈاکٹر مبین شیخ سر بدست اعلی وقار صدر محترم محسین مرسنگے صاحب (2) فیروز ڈون سر بدست جنرل سیکریٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب (3) عقیل خان سر بدست ادارے کے خازن محترم شعیب برڈی صاحب کے ہاتھوں سے تہنیت پیش کی گی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر شیخ مبین سر اپنی تدریسی خدمات انجام دیتے ہوئے حسنی عبداملک مدعو ومینس ڈگری کالج کے انچارج پرنسپل کی اضافی ذمہ داریوں کو سنبھالتے ہوئے مضمون جغرافیہ میں ایم ، فیل اور پی، ایچ ، ڈی، کو کامیاب طریقہ سے مکمل کیا ۔ یاد رہے کہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے ذمہ داران نے ہمیشہ سے ہی تمام برسرخدمت اساتذہ کرام کو اپنی تعلیمی لیاقت و قابلیت میں اضافہ کر نے کیلئے ہمت افزائی کی اور سازگار ماحول فراہم کر نے کی کوشش کی ہے ۔ تمام تہنیت پیش کردہ صاحبین کو پرنسپل محترم عبداللہ خان صاحب اور محترم عابد تانکی صاحب ( ہیڈ کلرک) ، جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے