कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

2 کروڑ روپے سے زائد ماہانہ کمانے والا شخص اپنی تنخواہ سے ناخوش، وجہ کیا ہے؟

ٹورانٹو:3؍اکتوبر:کوئی ایسا سوچ سکتا ہے کہ آج کل کے زمانے میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ سے بھی کوئی مطمئن اور ناخوش ہوسکتا ہے؟جی ہاں! ایسا ممکن ہے اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک شخص کے انٹرویو نے متعدد صارفین کو حیران و پریشان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری جو کہ کینیڈا میں ایک ٹیکنالوجی ماہر ہیں، انہوں نے ایک لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالرکی نوکری پر عدم اطمینان کیا ہے۔انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں۔مذکورہ شخص نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹورونٹو کی زندگی انتہائی مہنگی ہے، گھر کا کرایہ ہی تقریبا 4 ہزار کینیڈین ڈالر چلا جاتا ہے۔مذکورہ وائرل ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور ایک ہزار سے زائد لائکس مل گئے۔ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوسکتا، کینیڈا میں زندگی کو انجوائے کرو، یہ بھارت سے 20 گنا بہتر ہے جب کہ دیگر صارفین نے اس شخص کی بات کو درست قرار دیا اور کچھ نے بھارتی شہری کو کمپنی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے