कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

2 فروری کو انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھنی کا سالانہ تعلیمی و ثقافتی مظاہرہ

پربھنی :یکم؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ):انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن، پربھنی کے زیرِ اہتمام ادارہ ہذا کا سالانہ تعلیمی و ثقافتی مظاہرہ بتاریخ 2 فروری 2016ء، بروز پیر دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک فیصل فنکشن ہال، نزد پاروار ریلوے گیٹ، پربھنی میں منعقد ہوگا۔اس موقع پر مدرسہ کے طلباء و طالبات مختلف علمی، تعلیمی، تہذیبی اور ثقافتی موضوعات پر اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی جوہر کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں اعتماد، اظہارِ خیال اور تہذیبی شعور کو فروغ دینا ہے۔معزز علماء کرام، دانشورانِ ملت، سرپرستانِ تعلیم، والدین اور عوام الناس سےاس دلچسپ اور رنگا رنگ پروگرام میں شرکت کی پر خلوص گزارش اسکول انتظامیہ، صدر مدرس نے کی ہے کہ وہ اس تعلیمی و ثقافتی تقریب میں شرکت فرما کر طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ افزائی کریں۔واضح رہے کہ خواتین کے لیے پردے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے