किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

17؍ مکانوں میں چوری کرنے والے دو سارقین حراست میں

10 لاکھ 29 ہزار روپئے کا سامان ضبط

ناندیڑ:20؍فروری ( نمائندہ اعتبار) شہر و ضلع میں مکانوں کا قفل توڑ کر چوری کرکے شہریان کو حیران کرنےوالی ٹولی کا سراغ لوکل کرائم برانچ نے لگا لیا ہے۔ دو عادی سارقین کو حراست میں لے کر تقریباً 17؍مکانوں میں سرقہ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ اس کارروائی میں پولیس نے 10 لاکھ 29 ہزار روپئے کا سامان ضبط کیا ہے۔ اس طرح کی اطلاع ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔ ضلع میں مکانوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر سارقین کی تلاش کرنے کے لیے ضلع ایس پی نے لوکل کرائم برانچ کو ہدایت دی تھی۔ لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے نے سب انسپکٹر دتاتریے کالے کے ہمراہ ایک ٹیم تشکیل دے کر ناندیڑ شہر میں مکانوں میں سرقہ کرنے والے چوروں کو تلاش کرکے چوری کی وارداتوں کا انکشاف کرنے کی ہدایت دی ۔ اس ضمن میں مذکورہ ٹیم نے مختلف علاقوں کے مکانوں میں ہوئی چوریوں کی وارداتوں کا تجزیہ کیا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شہر میں بڑے پیمانے پر چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے ملزم سنجے دتا گنڈے وار ( عمر 33 سال) ساکن نندی گرام سوسائٹی ناندیڑ اور وینکٹیش اُتم رائے تڑکے ( عمر 33 سال) ساکن بونڈھا ، حال مقیم قدیم گنج ناندیڑ کو حراست میں لیا۔ باریک بینی سے تحقیقات کرنے کے بعد مذکورہ ملزمین نے پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر، ایئرپورٹ، شیواجی نگر، ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں سرقہ کی جملہ 17؍ وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ان وارداتوں میں سرقہ کی ہوئی مالیت کے منجملہ 10 لاکھ 29 ہزار 201 روپئے کی مالیت ملزم سنجے گنڈے وار کے نندی گرام سوسائٹی کے قریب وشووکرما کالونی میں کرایہ کے مکان سے ضبط کیا ہے۔ مذکورہ کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر دتاتریے کالے، پولیس عملدار گنگادھرم کدم، بالاجی تیلنگ، ولاس کدم، گنیش دُھمال، دھمّا جادھو، مہیش بڈگو، رندھیرسنگھ راج بنسی، گجانن بینواڑ و ڈرائیور شیخ کلیم، ہنومان سنگھ ٹھاکر نے حصہ لیا۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے مذکورہ ٹیم کی ستائش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے