कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

1500 سالہ میلاد النبیﷺکے ضمن میں شاندار طبی کیمپ – تقر یباً تین ہزار مریضوں کا مفت علاج و دواؤں کی تقسیم

کنز الایمان ٹرسٹ کی خدمتِ خلق کی بے مثال کوشش - مولانا اشرفی نے ڈاکٹرز منتظمین اور معاونین کا اظہارِ تشکر کیا

پربھنی:26؍اکتوبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف): کنز الایمان ٹرسٹ (KIT) کے زیرِ اہتمام گزشتہ اتوار 26 اکتوبر 2025 کو سید المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 ویں سالانہ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے مہاتما پھولے ودیالیہ گراؤنڈ، جِنتور روڈ پر منعقدہ عظیم الشان مفت مہا آروگیہ شیبیر (طبی معائنہ کیمپ) کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کیمپ میں تقریباً تین ہزار مریضوں نے شرکت کی اور تمام کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہنے والے اس طبی کیمپ میں پربھنی شہر اور گردونواح سے تمام عمر کے مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں پہنچے۔ کیمپ میں مختلف امراض کی تشخیص کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں موجود تھیں جنہوں نے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ تمام مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔پروگرام کے کنوینر مولانا محمد رفیع الدین اشرفی نے کہا کہ قرآنِ پاک میں ارشاد ہے کہ "جس کسی نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا”۔ اسی تعلیم کے تحت یہ طبی کیمپ منعقد کیا گیا جو الحمدللہ بہت کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے عین مطابق خدمتِ خلق کا عملی مظاہرہ تھا یہی اور یہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مقصد ہے۔اس طبی کیمپ میں ڈاکٹر محمد میمن، ڈاکٹر سیّد خلیل، ڈاکٹر عامر تڈوی، ڈاکٹر فیض الرحمن سمیت متعدد ماہر ڈاکٹروں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر مفت خدمات پیش کیں۔ مریضوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے دوپہر کے وقفے کے بغیر بھی کام جاری رکھا تاکہ کوئی بھی مریض واپس نہ جائے۔مولانا محمد رفیع الدین اشرفی نے اس موقع پر تمام منتظمین، ڈاکٹرز، طبی عملے، رضاکاروں اور ہر قسم سے اس پروگرام میں حصہ لینے والے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ پروگرام صرف ہماری کوششوں سے نہیں بلکہ اللہ کے فضل اور میلاد مصطفے کی برکت اور ان تمام لوگوں کی محنت سے کامیاب ہوا جنہوں نے دن رات ایک کر کے اس کی تیاری کی۔ میں خاص طور پر ان تمام ڈاکٹرز کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اپنے اتوار کی چھٹی قربان کر کے غریبوں کی خدمت کی۔ یہ اصل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا عملی ثبوت ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "میں حاجی خلیل دیشمکھ، سکندر کوٹھاری، موسی ناگانی، معراج قریشی اور مولانا عبد الرحمٰن کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس پروگرام کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تمام رضاکاروں نے بھی بہترین خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں نے بھی اس بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے نہایت محبت سے معائنہ کیا اور ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ بہت سے غریب مریضوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اللہ کی رحمت تھی کیونکہ وہ مہنگے ہسپتالوں میں علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔مولانا اشرفی نے آخر میں کہا کہ "انشاء اللہ ہم آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے تاکہ غریب اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کی جا سکے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کریں۔” انہوں نے پربھنی کے تمام شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔اس طبی کیمپ کے خاص بات یہ رہی کہ یہ صبح ٹھیک 10 بجے حضرت مولانا عبدالرحمن قادری صاحب کی تلاوت قران پاک اور فاتحہ خوانی سے شروع ہوا اور حضرت مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے