किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

15 اگست تک HSRP نمبر پلیٹ لگوانا لازمی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی اپیل

ناندیڑ:17 ؍جولائی(نمائندہ اعتبار) جن گاڑیوں کی رجسٹریشن 1 اپریل 2019 ءسے پہلے ہوئی ہے اور ان پر ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ (HSRP) نصب نہیں ہے، اُن گاڑی مالکان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن فیس ادا کر کے 15 اگست 2025 ءسے قبل HSRP پلیٹ لگوا لیں۔ یہ اپیل اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر آشش درگوڑے نے کی ہے۔ مرکزی موٹر وہیکل رولز 1989 کی دفعہ 50 اور وزارت روڈ ٹرانسپورٹ، نئی دہلی کی G.S.R. 1162(E) مورخہ 4 دسمبر 2018 اور S.O. 6052(E) مورخہ 6 دسمبر 2018 کے مطابق، 1 اپریل 2019 ءکے بعد تیار شدہ تمام گاڑیوں پر HSRP پلیٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر مقررہ تاریخ تک HSRP پلیٹ نہیں لگائی گئی تو موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ جرمانہ عائد کرے گا، اس لیے جرمانے سے بچنے کے لیے 15 اگست 2025 سے پہلے پلیٹ لگوانا ضروری ہے۔ گاڑی کے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اور جعلسازی کی روک تھام، سڑک پر دوڑتی گاڑیوں کی آسان شناخت، قومی سلامتی اور شہری تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے HSRP پلیٹ لگائی جا رہی ہے۔ 1 اپریل 2019 ءسے پہلے تیار کردہ پرانی گاڑیوں پر HSRP فٹنگ کے لیے روزمارٹا سیفٹی سسٹمز لمیٹڈ نامی ادارے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آن لائن اپوائنٹمنٹ کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ https://mhhsrp.com پر رجوع کریں اور دیگر کسی بھی ویب سائٹ سے رجسٹریشن نہ کریں۔ موٹر سائیکل و ٹریکٹر کے لیے 450 روپئے، تین پہیہ گاڑیوں کے لیے 500 روپئے اور تمام چار پہیہ گاڑیوں کے لیے 745 روپئے کی فیس مقرر ہے، جس پر اضافی جی ایس ٹی بھی لاگو ہوگا اور یہ فیس صرف آن لائن ہی ادا کرنی ہوگی۔ 17 جولائی 2025 ءتک ناندیڑ ضلع میں 50 ہزار 273 گاڑیوں کی HSRP پلیٹ کے لیے رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ عوام کی طرف سے اچھا رسپانس ملنے پر پلیٹ لگوانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 ءتک بڑھا دی گئی ہے۔ تمام معلومات، اپوائنٹمنٹ کا طریقہ اور فٹنگ سینٹرز کی فہرست محکمہ کی ویب سائٹ https://www.transport.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے۔ یہ اطلاع محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے جاری کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے