कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

15اور 16 اگست کو تیز آندھی کے ساتھ شدید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے جاری کی وارننگ

ناندیڑ:12؍اگست ( شیخ عمران) علاقائی محکمہ موسمیات ، ممبئی کی جانب سے 12 اگست 2025 کو دوپہر 1:35 بجے جاری کردہ اطلاع کے مطابق، ناندیڑ ضلع کے لیے 12 سے 16 اگست 2025 تک یلو الرٹ (Yellow Alert) جاری کیا گیا ہے۔
12، 13 اور 14 اگست کو ضلع کے کچھ علاقوں میں فی گھنٹہ 30 سے 40 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ 15 اور 16 اگست 2025 کو ضلع کے کچھ علاقوں میں تیز آندھی (30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے)، بجلی کی گرج اور بادلوں کی گرج کے ساتھ شدید بارش کا قوی امکان ہے۔
اس قدرتی آفت کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں اور عام شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے:
خراب موسم کے دوران گھروں کے اندر ہی رہیں۔
بجلی گرنے کے امکان کے وقت درختوں، کھمبوں یا ٹاورز کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔
ندی، نالوں، تالابوں یا دیگر آبی مقامات کے قریب جانے سے بچیں۔
محکمہ موسمیات اور انتظامیہ کی جانب سے جاری اطلاعات پر توجہ دیں اور افواہوں سے بچیں۔
صرف ضرورت کے وقت ہی سفر کریں اور محفوظ راستے کا انتخاب کریں۔
کھیتی باڑی یا دیگر بیرونی سرگرمیاں موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیں۔
ضلع انتظامیہ مکمل طور پر چوکس ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پوری احتیاط برتیں تاکہ جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے