किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

14ستمبر کو ملے گا محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کو ’’مثالی مدرس ‘‘ایوارڈ

ناندیڑ:6؍ستمبر ( نامہ نگار) شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن ، جیسنگ پور کی جانب سے ہندوستان کے مثالی اساتذہ کو ’’ایم۔ جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین‘‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔یہ بات انتہائی خوشی ومسرت کی ہے کہ سال 2024 ء کے ایوارڈ کے لیے محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ واضح ہوکہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کو اس سے قبل الحمدللہ روٹری کلب کی جانب سے ’’معمارقوم‘‘ اور بانو ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ’’ایڈوکیٹ بہاؤالدین ریاستی مثالی معلم‘‘ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ۔ان شااللہ 14 ستمبر 2024ء کوجیسنگ پور، ضلع کولھا پور میں ایک شاندار تقریب میں سال 2023 ء اور سال 2024 ءکے لیےاساتذہ کو ’’ایم۔ جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین‘‘ پیش کیا جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے