किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: عید الفطر کی نماز خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی

تمام تصاویر: منورخان

ناندیڑ:یکم؍اپریل ( نمائندہ اعتبار)  ناندیڑ شہر کی قدیم عیدگاہ میں عید الفطر کی نماز انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی۔ ہزاروں برادران اسلام نے نمازِ عید ادا کی۔ نمازِ عید کا وقت صبح ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے مقرر تھا اور مقررہ وقت پر نماز شروع کی گئی۔ اس موقع پر حضرت مفتی خلیل الرحمن صاحب قاسمی نے تفصیلی خطاب فرمایا اور عید الفطر کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے اتحاد ، اسلامی تعلیمات اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید صرف خوشی اور مسرت کا دن نہیں بلکہ تقویٰ، ایثار اور بندگی کا مظہر بھی ہے۔ حضرت مولانا سعد عبداللہ ندوی صاحب نے امامت کرتے ہوئے نمازِ عید پڑھائی جبکہ قاضی جنید صدیقی محی الدین صاحب نے عربی میں خطبہ دیا۔نماز اور خطبہ کے بعد ملک میں امن و امان اور فلسطینی مظلوم بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، سابق رکن اسمبلی موہن اننا ہمبرڈے اور سابق رکن اسمبلی اوم پرکاش پوکرنا کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ان لیڈران نے عیدگاہ میں حاضر ہو کر برادران اسلام کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عیدگاہ میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ مقامی افراد نے بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر شہر میں خوشی و مسرت کا ماحول دیکھنے کو ملا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے