कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

۱۵۰۰ ویں عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس، راجہ باغبان اور احباب کی جانب سے دو ہزار بچوں میں کھجور، پانی اور وڑا پاؤ کی تقسیم

شولاپور :8؍ستمبر(آفرین شیخ)  ۱۵۰۰ ویں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر مجلس اتحادالمسلمین شولاپور شہر کے سیکرٹری راجہ باغبان سر اور ان کے رفقاء کی جانب سے جلوس میں شریک بچوں اور عوام کے درمیان کھجور، پانی کی بوتلیں اور وڑا پاؤ تقسیم کیے گئے۔ یہ متبرک خدمات، میلاد النبی ص کے جلوس کے موقع پر، کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی کارگزار صدر اور سولاپور شہر کے صدر جناب حاجی فاروق بھائی شابدی نے اپنے دستِ مبارک انجام دیں۔یہ پروگرام کی سرپرستی جناب راجہ باغبان سر ،سکریٹری ایم آئی ایم ، کی سرپرستی میں لیا گیا۔ اس موقع پر شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات ، خصوصاً سلام بھائی شیخ، یونس تمبولی، عبداللہ کاٹگاونکر، حاجی متین باغبان، خواجہ بھائی کامبلے، محبوب کمٹھے، شریف بھائی انڈی والے، الیاس بھائی شیخ، وسیم شیخ، ایڈوکیٹ سراج شیخ، اظہر جہاگیردار، اسلم بھی پترکار شریف بھائی ، وحیدہ آپا شیخ، انیسہ آپا مغل ، نسیمہ آپا قریشی، اعجاز بھائی ، شعیب چودھری، حارث قریشی، ناصر منگلگیری اور دیگر معززین اور عہدیداران شامل تھے۔اس پروگرام کی کامیابی کے لئے پالے خان پٹھان، زبیر پگڑی والے، شہباز شیخ، توصیف جیٹهپھول، مصیب باغبان، نعمان باغبان، علقمہ باغبان، الطاف باغبان، معیز باغبان، سلمان شیخ اور دیگر نوجوانوں نے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔جلوس میں شریک تقریباً دو ہزار سے زائد بچوں کو یہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے