कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یہ ہم طے کریں گے کہ جنگ کب ختم ہو گی … پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کے بیان پر جواب

تہران:10؍مارچ:ایرانی پاسداران انقلاب نے تنازع کے خاتمے کے وقت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جنگ کب ختم ہو گی .. یہ ہم طے کریں گے”۔منگل کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز میں امریکی بیڑے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ساتھ ہی انہوں نے خطے میں تیل کی برآمدات کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ "اگر امریکی اور اسرائیلی حملے جاری رہے تو تہران خطے سے تیل کا ایک لیٹر بھی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔”یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس موقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پیر کے روز کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ "ایک مختصر مدت کا سفر ہوگی”۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ "جنگ اپنے خاتمے کے قریب ہے لیکن اس ہفتے نہیں”۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے