किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یہ اندھیرا ہے نئی روشنی کے لیے

تحریر:صباء فردوس بنتِ ناظر چاؤس ،ہنگولی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مرکزی حکومت کے متنازعہ ترمیم شدہ وقف قانون کے خلاف ملک گیر سطح پر "بتی گل” (لائٹ بند) احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جِس میں رات ۹ بجے سے ۹:۱۵ کے درمیان اپنے مکانوں ،دوکانوں اور علاقوں کی لائٹ بند کرنے کو کہا گیا تھا جِس کا شاندار ردِ عمل سامنے آیا۔۔اس پُرامن احتجاج کا مقصد وقف جائیدادوں کے تحفظ میں حکومت کی ناکامی اور مجوزہ قانون میں کی جانے والی ترامیم پر ناراضگی کا اظہار ہے۔ملّت کا اتحاد کے ساتھ یوں احتجاجی پروگرام کرنا جِس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جو لوگ کسی فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں ان کی مخالفت کا متفقہ طور پر اظہار ہو۔ حکومت کو بھی اور عوام کو بھی معلوم ہو کہ لوگوں کی کتنی بڑی تعداد اس فیصلے سے ناخوش ہے۔۔ مختلیف انوکھے انوکھے طریقے اختیار کیے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ لوگ اور میڈیا وغیرہ اس مخالفت کی طرف متوجہ ہوسکے۔بتی گل کا یہ طریقہ غالباً اسی مقصد کو پیش نظر رکھ کر طئے کیا گیا تھا۔مسلمانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ان پر کسی بھی قسم کا غیر آئینی قبضہ یا ترمیمی قانون نافذ نہ کرے کیونکہ یہ اقدام مذہبی و قانونی اعتبار سے قابل اعتراض ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس تحریک کو ملک گیر سطح پر وسعت دینے کا عندیہ بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے قانونی، عوامی اور سیاسی محاذ پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اللہ سے دُعا ہے کہ وہ ظلم کو جڑ سے مٹا دے آمین ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے