किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یکم اگست کو انّابھاؤ ساٹھے جینتی کے جلوس کے سبب ناندیڑ شہر میں ٹریفک نظام میں تبدیلی، کئی راستے بند

ناندیڑ:31؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں یکم اگست 2025 کو انا بھاؤ ساٹھے کی 105 ویں جینتی کے موقع پر بڑے پیمانے پر جلوس نکالے جانے والے ہیں۔ اس موقع پر امن و قانون کی صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت حاصل اختیارات کے مطابق یکم اگست 2025 کو صبح 10بجے سے رات 12بجے تک ٹریفک کی پابندی سے متعلق درج ذیل اعلامیہ جاری کیا ہے۔
بند کیے جانے والے راستے:
وسنت راؤ نائک چوک تا انّا بھاؤ ساٹھے چوک آنے جانے والا راستہ مکمل طور پر بند رہے گا۔
ہنگولی گیٹ تا انّا بھاؤ ساٹھے چوک فلائی اوور اور انڈر برج دونوں راستے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
انّا بھاؤ ساٹھے چوک تا مہادیو دال مل روڈ تک کا راستہ بھی مکمل بند رہے گا۔
متبادل انتظامی راستے:
وسنت راؤ نائک چوک سے ہنگولی گیٹ، چکھلواڑی کارنر، ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والی گاڑیاں یہ راستہ اختیار کریں:
وسنت راؤ نائک چوک، مہارانا پرتاپ چوک، بافنا ٹی پوائنٹ، کویتا ریسٹورنٹ، ہنگولی گیٹ، ریلوے اسٹیشن، اسی طرح کویتا ریسٹورنٹ، ابچل نگر کمان، یاتری نواش، چکھلواڑی کارنر کا راستہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آئی ٹی آئی سے وی آئی پی روڈ پر آنے جانے والی گاڑیاں یہ راستہ اختیار کریں:
مہادیو دال مل، بابا نگر، آنند نگر چوک، نائک چوک۔
یہ اقدامات عوامی سلامتی اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے کیے گئے ہیں، عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے