किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یکم اکتوبر کو عید میلادالنبی ﷺکے جلوس میں ڈی جے اور بغیر سائلینسر کی گاڑیوں پر پابندی

ناندیڑ:30؍ستمبر ( پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلادالنبیﷺ کے ضمن میں شہر میں یکم اکتوبر بروز اتوار کو مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے جلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عید میلادالنبیﷺ کا جلوس ہر سال کی طرح امسال بھی نظامی کالونی سے صبح ساڑھے نو بجے نکلے گا اور شر ی نگر، آئی ٹی آئی، شیواجی نگر، نئی آبادی، کلامندر، ایس پی آفس، شیواجی پتلہ، سرکاری اسپتال، گاندھی پتلہ، مہاویر چوک، گردوارہ چوک، قدیم مونڈھا، ایم جی روڈ، محمد علی روڈ سے ہوتے ہوئے مستان شاہ ولی درگاہ میلاد گرائونڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ہٗ اس مقام پر سنی علماء کرام کے بیانات ہوں گے اور اس کے بعد ظہر کی نماز ادا کی جائے گی۔ نماز کے فوری بعد نیاز ( لنگر) کا انتظام کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ مذکورہ جلوس سنی علماء کرام کی قیادت میں مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے نکالا جارہا ہے۔ اس جلوس میں صوتی آلودگی نہ ہو اس کے لیے مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے جلوس میں ڈی جے پر پابندی ہر سال کی طرح امسال بھی عائد کی گئی ہے، اسی طرح شہر میں بغیر سائنلینسر کی ٹووہیلر گاڑیوں پر بھی کمیٹی نے پابندی عائد کی ہے۔ جلوس میں امن و امان اور نظم و نسق کی برقراری اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل آوری کرتے ہوئے تمام مسلم برادران جلوس میں مائیک پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف، صلوۃ و سلام ، نعت شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جلوس میں حصہ لے کر تمام برادران سے تعاون کریں اور جلوس میں ڈی جے نہ لائیں اور شہر میں بغیر سائلنسر کی ٹووہیلر گاڑی پر مت گھومیں۔ اس طرح کی اپیل کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس طرح کی اطلاع مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکریٹری ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے