कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اساتذہ اور پیشہ ور افراد کے لیے کیریئر گائیڈنس ورکشاپ (لیول 2) کا کامیاب انعقاد

ممبئی:22 ستمبر(راست) 2025: یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ممبئی کی جانب سے کیریئر گائیڈنس کے ماہرین کے لیے ایک جامع ورکشاپ (Leve lI) کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس ورکشاپ میں کیریئر گائیڈنس اور کونسلنگ کے کاموں کو انجام دینےکی تربیت دی گئی۔ کریئر گائیڈنس کے ماہر شیخ نجم الدین سر نے اسکول میں کیریئر گائیڈنس کی اہمیت پر زور دیا۔ اور کہا کہ ہر اسکول میں اس مقصد کے لیے ایک ٹیچر کو تربیت لینی چاہیے۔ دارالفیض، ممبئی سینٹرل ،ممبئی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اساتذہ اور پیشہ ور افراد کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی جو کیریئر کی رہنمائی کے لیے پرجوش ہیں۔ جناب سید حبیب الدین سر نے یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا تعارف کرایا اور اس کی سگرمیوں کا مختصر تعارف پیش کیا۔ آپ نے کہا کہ یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ممبئی کی جانب سے اسکولوں میں مختلف امتحانات جیسے ایلیمنٹری انٹرمیجیٹ ڈرازئنگ گریڈ امتحان اور اسکالرشپ امتحانات کی تیاری کے لیے مختلف ورکشاپس اور پروگرام منعقد کیے گئے۔طلبہ میں صحت اورمتوازن غذا سے متعلق بیداری پیدا کی گئی۔ اور اس ضمن میں عروس البلاد ممبئی کے ماہرین تغذیہ ڈاکرس کے ورکشاپ منعقد کیے گئے۔ اس طرح طلبہ و اساتذہ میں متوازن غذا سےمتعلق رہنمائی کی گئی۔ آئی ٹی کمپنی EYTE کے فاؤنڈر ڈائریکٹر جناب عبدالوحید صاحب نے آئی ٹی انڈسٹری اور اے آئی میں تازہ انقلابات و مستقبل کا نقشہ پیش کیا۔ اختتامی خطاب میں کہا کہ ہمیں طلبہ کی رہنمائی کے کام کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ تاکہ ہر ایک طالب علم صحیح رہنمائی میں اپنے کریر کا صحیح انتخاب کر سکے۔ اج کے کریر گائڈنس ورکشاپ میں کریر گائیڈنس کرنے والے افراد کی تربیت کی گئی۔
_اہم نکات:
– ایس ایس سی، ایچ ایس سی، اور اعلیٰ تعلیم کے بعد سائنس کے میدان میں کریئر کے مواقع۔
– انجینئرنگمیں کرئیر کے مواقع۔
– مختلف کورسس کےاشتہاراور حقیقت میں فرق۔
– کیریئر گائیڈنس وکاؤنسلنگ میں تازہ ترین رجحانات
– آئی ٹی انڈسٹری اور اے آئی میں تازہ انقلابات و مستقبل کا نقشہ۔
اس اہم ورکشاپ نے کیریئر گائیڈنس کے ماہرین کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے، ماہرین سے سیکھنے، اور تازہ ترین رجحانات پر اپ ڈیٹ رہنے کے لیے بہترین ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے