कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اساتذہ اور پیشہ ور افراد کے لیے کیریئر گائیڈنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

ممبئی: 16 فروری(پریس ریلیز) یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ممبئی کی جانب سے 40 کیریئر گائیڈنس کے ماہرین کے لیے ایک جامع ورکشاپ کا کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔اس ورکشاپ میں اسکولوں میں کیریئر گائڈنس اور کونسلنگ کے کاموں انجام دینےکی تربیت دی گئی۔ کرئیر گائیڈنس کے ماہر شیخ نجم الدین سر نے اسکول میں کیریئر گائیڈنس کی اہمیت پر زور دیا۔ اور کہا کہ ہر اسکول میں اس مقصد کے لیے ایک ٹیچر کو تربیت لینی چاہیے۔ دارالفیض، ممبئی سینٹرل ،ممبئی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اساتذہ اور پیشہ ور افراد کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی جو کیریئر کی رہنمائی کے لیے پرجوش ہیں۔ سید حبیب الدین نے یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا تعارف کرایا اور کیرئیر میجک فریم ورک اور صنعت کے نئے رجحانات پر لیکچر دیا۔
اہم نکات:
– ایس ایس سی، ایچ ایس سی، اور اعلیٰ تعلیم کے بعد کیریئر کے اختیارات کی تلاش
– کیریئر گائیڈنس کی مؤثر حکمت عملی
– قابل اعتماد تعلیمی ذرائع کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنا
– کیریئر گائیڈنس وکاؤنسلنگ میں تازہ ترین رجحانات
اس اہم ورکشاپ نے کیریئر گائیڈنس کے ماہرین کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے، ماہرین سے سیکھنے، اور تازہ ترین رجحانات پر اپ ڈیٹ رہنے کے لیے بہترین ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے