किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یونک اردو ہائی اسکول، جلگاؤں کی ایس ایس سی میں شاندار کامیابی

جلگاؤں: 22؍مئی ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری یونک اردو ہائی اسکول، تانبہ پور، جلگاؤں نے ایس ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ امسال اسکول کا مجموعی نتیجہ 90.38 رہا۔ شفاء بی لطیف خان نے 83 فیصد نمبرات کے ساتھ اسکولی سطح پر اول مقام حاصل کیا جبکہ زویا بی محیط شیخ (81.60 فیصد) اور الفیہ عباس قریشی (81.20) نے بالترتیب دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔ سہانہ عارف کاکر (77.80 فیصد) اور مہوش فاطمہ محمد ندیم (76.20 فیصد) نے بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر قبضہ کیا۔ اس شاندار کامیابی پر سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ صاحب، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاؤں کے سابق پرنسپل شیخ گلاب اسحٰق صاحب، صابر شاہ صاحب، اسکول کے صدر مدرس شیخ نعیم، کلاس ٹیچر رضوانہ کھاٹک اور جملہ اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے