कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یونفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ اور کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

ممبئی:24؍دسمبر(راست)یونفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے وکھرولی پارک سائٹ میں کیریئر کونسلنگ ٹریننگ ورکشاپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔یہ پروگرام اتوار، 21 دسمبر 2025 کو صبح 10:15 بجے سے شام 5:40 بجے تک منعقد ہوا، جس میں ممبئی کے مختلف علاقوں سے اساتذہ اور کرٸیر کونسلرس نے شرکت کی۔اس ورکشاپ کا مقصد ٹرینرز کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ طلبہ کے لیے موزوں ترین کیریئر کی نشاندہی کر سکیں، اہلیت (Aptitude) اور شخصیت (Personality) کے ٹیسٹ بیٹریز کو سمجھ سکیں، اور اسکول کی سطح پر طلبہ کی شخصیت کی جانچ کر کےان کی رہنماٸی کر سکیں۔ اس ورکشاپ میں نجم سر اور کاظم ملک سر شرکاء کی رہنماٸی کی، جن میں مختلف شخصیت کی اقسام اور خصوصیات، نیز سائیکومیٹرک ٹیسٹس اور ان کے اسکول سطح پر اطلاق پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔نجم سر نے دلچسپی کے انوینٹری (Interest Inventory) پر عملی مشق بھی کروائی، جس سے شرکاء کو عملی تجربہ حاصل ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر UEF کے سیکریٹری سید حبیب الدین سر نے ممبئی کے مختلف اسکولوں میں اہلیت اور کیریئر گائیڈنس پروگرام منعقد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔یہ ورکشاپ اساتذہ کو باخبر کیریئر فیصلوں میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے ضروری علم اور مہارتیں فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔اس کے علاوہ حبیب سر نے کہا کہ ہر اسکول میں تعلیم و تربیت کے عمل میں کرٸیر گاٸیڈنس کو لازمی طور پر شامل کرنا چاہیے۔ اسی غرض سے یونفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کوشش ہیکہ ہر اسکول میں طلبہ کی رہنماٸی اور کونسلنگ کا انتظام ہو سکے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے