कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکالرشپ امتحان ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

ممبئی، 11 جنوری(راست)یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (UEF) کی جانب سےچوتھی، پانچویں، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان سے متعلق رہنمائی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ اسکالرز ہائی اسکول، جوگیشوری ویسٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ویسٹرن ممبئی کے مختلف اسکولوں سے 106 طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
یہ ورکشاپ educo کے اشتراک و تعاون کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں چہارم ،پنجم ، ہفتم اور ہشتم کے طلبہ مختلف اسکولوں سے شریک ہوۓ۔
ورکشاپ میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں محترمہ پوجا راناڈے صاحبہ ،ڈاکٹر تازین صاحبہ، صدر معلمہ محترمہ علیمہ صاحبہ ،صدر معلمہ شبانہ صاحبہ اور صدر معلمہ تنویر صاحبہ۔ سبھی مہمانان نے نے طلباء کو قیمتی رہنمائی فراہم کی۔
تینوں صدور معلمات کو ان کی تعلیمی خدمات و موثر تعلیمی قیادت کے اعتراف میں انھیں مثالی صدر معلمہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔
یونیفاٸیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کے سیکریٹری جناب سید حبیب الدین صاحب نے استقبالیہ پیش کیا اور یونیفاٸیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کی سرگرمیوں سے روشناس کروایا۔
اس کےعلاوہ وقار احمد فاروقی سر اور عرفان سر اسکالرشپ امتحانات کے ماہر ہیں انھوں نے اسکالرشپ امتحان سے متعلق مفید معلومات فراہم کی۔ اور پیپر پیٹرن کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
ساتھ ہی ذہنی آزماٸش سے متعلق دلچسپ انداز میں پڑھایا۔
محفوظ صدیقی سر، چیئرمین اسکالر اسکول نے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی۔
اس پروگرام کا آغاز تازین صاحبہ نے کیا جو یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نمائندگی کر رہی تھیں۔آپ نے UEF کا تعارف پیش کیا اور سابقہ سرگرمیوں کی جھلکیاں پیش کی۔
سید حبیب الدین سر، جنرل سیکریٹری یو ای ایف نے مہمانوں کا استقبال گل ہاۓ عقیدت اور تحائف کے ساتھ کیا اور تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ ، یو ای ایف کی ان اقدامات پر روشنی ڈالی جس سے اسکولوں میں معیارِتعلیم کو بلند کیا جا سکے۔
والدین کے لیے رہنمائی کا سیشن معزز مہمانوں کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں بچوں تعلیمی کامیابی اور تربیت پر بات کی گئی۔ ساتھ ہی طلبہ کی ہمہ جہت تربیت میں سرپرست حضرات کا گھر پر کیا رول ہو؟ اس عنوان پر سیر حاصل گفتگو ہوٸی۔
آج کے پروگرام میں شریک والدین نے تاثرات میں کہا کہ ورکشاپ انتہائی مفید و کارگر رہا ، جس میں طلباء نے قیمتی معلومات حاصل کیں اور سیشنز کا لطف اٹھایا۔ یونائیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی یہ پہل طلباء کو ان کی تعلیمی کوششوں میں رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے