किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یوم اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

نئی دہلی، 5ستمبر:صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ‘‘یوم اساتذہ کے موقع پر، میں اپنے ملک کے تمام اساتذہ کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ یہ دن عظیم ماہر تعلیم، فلسفی اور ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے، جو پوری قوم کے لیے تحریک کا ایک عظیم ذریعہ ہیں۔ میں اس موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ طالب علم کی حیثیت سے وہ زندگی میں کام آنے والے ہنر اور اقدار سیکھتے ہیں۔ اساتذہ، بطور سرپرست، طلباء کو مستقبل کے لیڈروں کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں جو ہمارے ملک کی تقدیر کی تشکیل کریں گے۔اساتذہ کو مستقبل کی نسل کے ذہنوں کی پرورش ،ان کے مجموعی ایکسی لینس کی طرف رہنمائی کا اہم کام سونپا جاتا ہے۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبہ میں اخلاقی اقدار، تنقیدی سوچ کی مہارت اور معاشرے کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کریں۔ تعلیم فراہم کرنے کے جدید طور طریقوں اور ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کے ذریعے، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تصور کیا گیا ہے، اساتذہ ،طلباء کو ایک نتیجہ خیز زندگی گزارنے اور ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر کے لیے بااختیار بنا سکتے ہیں۔میں ایک بار پھر پوری ٹیچنگ کمیونٹی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور طلباء کی ایک روشن خیال کمیونٹی کی تعمیر کی کوشش میں ان کی کامیابی کی خواہش کرتی ہوں جو ہندوستان کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے