कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ جمہوریہ کے موقع پر ناندیڑ میں مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنی اُردو پرائمری اسکول میں مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ: 27؍جنوری (راست)26/جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر ناندیڑ شہر کی مشہور و معروف دینی ،عصری و اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ اور لبنی اُردو پرائمری اسکول ، ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ، ناندیڑ میں مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اسکول و مدرسہ کے احاطہ میں پرچم کشائی کے بعد مدرسہ اور اسکول کے طلباء وطالبات نے اردو مراٹھی انگریزی زبان میں تقاریر پیش کی طلباء کے سرپرستوں نے ادارے میں ہورہی دونوں کی تعلیم کے ساتھ سماجی فلاحی رفاحی خدمات کی سراہنا کی بعد ازاں میڈیکل کیمپ کی شروعات ہوئی ، جو شام تک چلتا رہا۔ ناندیڑ کے ماہرین ڈاکٹرس کی موجودگی میں منعقدہ اس کیمپ میں ڈیجیٹل مشین کے ذریعہ آنکھوں کا معائنہ ، جلد ، دانت ، خواتین ، بچوں اور بڑوں کے تمام بیماریوں کا علاج کے ساتھ ساتھ دوائیاں بھی مفت تقسیم کی گئی ۔اور کئی مریضوں کا بی پی اور شوگر بھی ٹیسٹ کیا گیا اس کیمپ میں ڈاکٹر چودھری احسان ، ڈاکٹر راہول راچیواڑ ، ڈاکٹر اعجاز رافع ، ڈاکٹر عبدالزکی ، ڈاکٹر سمینہ زکی، ڈاکٹر عبدالباقی ، ڈاکٹر محمد ارشاد ، ڈاکٹر عدنان عارش ، ڈاکٹر شیومالا چیتواڑ ، ڈاکٹر لبنی عروج ،ڈاکٹرعبید تنبی اور مریم ہاسپٹل کی ڈاکٹرس اور کرن آپٹیکل ڈاکٹر لائن کے پروپرائٹرمحمدعارف نےاور سماجی کارکن ایم آر محمد اظہر الدین نے اپنی خدمات انجام دیں ۔ علاقہ کے علاوہ شہر بھرسے سینکڑوںکی تعداد میں ضرورتمندوں نے اس کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔ اس کے بعد ادارے کی جانب سے ایک مختصر سی ڈاکٹرس اور مہمانوں کی گلپوشی کی تقریب میں شریک ہوئے مہمان مولانا ایوب قاسمی ، سینئر صحافی الطاف احمد ثانی ، حافظ عبدالحفیظ حافظ محمد جاوید حافظ محمد سعید حافظ محمد خالد مولانا اظہر و دیگر موجود تمام ڈاکٹر س نے محمد خواجہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئرسوسائٹی ناندیڑ کے بانی و مہتمم حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی کی اس طبی خدمات پر ستائش کی ،اور ادارہ کی مزید ترقی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ حافظ قاضی محمد رفیق کی سرپرستی میں محمد خواجہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئرسوسائٹی ناندیڑکی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے ہر موقع پر مسلسل سماجی اور عوامی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ، ہر سال 15اگست و 26جنوری کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، اسی طرح رمضان میں مفت راشن کٹس کی تقسیم اور وقتافوقتاً مدرسہ و اسکول کی جانب سے عوامی فلاحی و امدادی خدمات کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے