कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ جمہوریہ کے موقع پر فیض کیمپس میں تقاریر کے مقابلے

پربھنی:24؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)ملک کے 76ویں یومِ جمہوریہ کے پُروقار موقع پر فیض کیمپس میں تقاریر کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیض العلوم پرائمری اسکول اور فاطمہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت ادارۂ فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی و سیکریٹری ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان نے فرمائی۔اس موقع پر اسٹیج پر تالیا میڈم اور فاطمہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ثناء اللہ خان صاحب بھی جلوہ افروز تھے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ فرحان سر نے انجام دیے، جس سے تقریب میں مزید نکھار پیدا ہوا۔تقاریر کے مقابلے میں طلبہ نے آئینِ ہند، جمہوریت کی اہمیت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی جیسے موضوعات پر پُراثر تقاریر پیش کیں۔ کم عمر طلبہ کا اعتماد اور اندازِ بیان قابلِ ستائش رہا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اساتذہ اکرام کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے پروگرام نہایت منظم اور کامیاب ثابت ہوا۔صدرِ اجلاس ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان نے اپنے خطاب میں طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں خود اعتمادی اور قومی شعور بیدار کرتی ہیں۔اس پروگرام سے متعلق تفصیلات معلم محمد ابرار علی خان نے فراہم کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے