कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ جمہوریہ کے موقع پر فیض العلوم پرائمری اسکول میں رنگ بھرو اور خوشخطی مقابلہ

پربھنی:23؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) ملک کے 76ویں یومِ جمہوریہ کے پُرمسرت موقع پر فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام فیض العلوم پرائمری اسکول میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے رنگ بھرو اور خوشخطی مقابلہ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس تعلیمی و ادبی پروگرام میں جماعت اول تا ہفتم کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔مقابلے کے دوران ننھے طلبہ نے ترنگے، قومی علامات، آزادی کے مجاہدین اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر دلکش رنگ آمیزی پیش کی، جبکہ خوشخطی مقابلے میں طلبہ نے نہایت سلیقہ اور خوبصورتی سے تحریر لکھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس موقع پر اسکول کا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نظر آیا۔اس پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے تمام اساتذہ اکرام کا تعاون قابلِ ستائش رہا، جنہوں نے بہترین نظم و ضبط اور عمدہ انتظامات کے ذریعے مقابلے کو کامیاب بنایا۔ اساتذہ نے نہ صرف طلبہ کی رہنمائی کی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر اسکول کے معلم جناب محمد ابرار علی خان سر نے بتایا کہ ایسے مقابلے بچوں میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے تمام اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیض العلوم پرائمری اسکول ہمیشہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ہمہ جہت تعلیم پر یقین رکھتا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے