कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ جمہوریہ کے موقع پر عبدالحمید خان غضنفرؔ کی کتاب ’’500؍ ضمیر کو جگانے والے‘ پسندیدہ اشعار‘‘کا شاندار رسمِ اجراء

ناندیڑ: 26؍جنوری (نامہ نگار) یومِ جمہوریہ کے پُرمسرت موقع پر آج ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، جولہ پنچال، تعلقہ کلمنوری، ضلع ہنگولی میں ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جناب عبدالحمید خان غضنفرؔ کی پی ڈی ایف شکل میں مرتب کردہ گراں قدر تصنیف ’’500؍ ضمیر کو جگانے والے‘ پسندیدہ اشعار‘‘ کا رسمِ اجراء صدر مدرس عالی جناب محمد عامر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔تقریب میں اسکول کے معزز اساتذہ کرام اسلم معراج، سید نور بابو، سلمیٰ بیگم، شیخ رفیق، محمد وسیم قریشی اور وجئے اِنگولے موجود تھے۔اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے عبدالحمید خان غضنفرؔ کی اس اصلاحی کاوش کی بھرپور ستائش کی اور انھیں مبارک باد پیش کی۔ حاضرین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ کتاب طلبہ و طالبات میں اصلاح و احساس کے تئیں انقلابی تبدیلی لاسکتی ہے، نیز اساتذہ کرام کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ موصوف اس سے قبل بھی پانچ اہم تصانیف ’’125؍ تعمیری، اصلاحی و تحریکی اقوالِ زرّین‘‘ (حصہ اوّل و دوم)، ’’500؍ تحریکی، پسندیدہ اشعار‘‘ اور ’’اقوالِ زرّین،شکوے شکایتوں کا آئینہ‘‘ اور ’’500؍ تحریکی اقوالِ زرّین و 100؍ اشعار‘‘شائع کرچکے ہیں جو علمی حلقوں میں پذیرائی حاصل کرچکی ہیں۔ ان کا آن لائن ’’ اعتبار نیوز پورٹل‘‘ پر مستقل کالم ’’ تحریک طالب علم‘‘ میں تحریکی شخصیات، پسندیدہ اشعار، جنرل نالج، لطائف و اقوال زرّین ہر اتوار کو شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اس کےعلاوہ اِن کے مضامین ملک کے ممتازرسائل و اخبارات جیسے روزنامہ تہلکہ ٹائمز ناندیڑ، روزنامہ منصف حیدرآباد، ماہنامہ سائنس نئی دہلی، ماہنامہ اُمنگ دہلی، میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے