कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ تعلیم کی پُروقار تقریب، طلبہ کے شاندار مظاہرے

پربھنی :14؍نومبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اللہ کے فضل و کرم سے 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزادؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر اقراء پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول، مدینہ نگر، پربھنی میں یومِ تعلیم نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں منایا گیا۔تقریب میں 54 سے زائد طلبہ و طالبات نے مختلف تعلیمی و ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا جن میں تقاریر مولانا آزاد کی نقل شامل تھے۔ تمام نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کی صدارت فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محترم الحاج اکبر علی خان صاحب نے فرمائی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں فاطمہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل الحاج محمد ثنا اللہ خان صاحب، فاطمہ پرائمری اسکول کے صدر مدرس سیف اللہ خان سر، صدیقی قیصر صاحب اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔اپنے پُراثر خطاب میں الحاج محمد ثنا اللہ خان صاحب نے یومِ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نوع کے ثقافتی و تعلیمی پروگرامز طلبہ کی علمی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات دونوں کی تعلیم پر مساوی توجہ دی جائے تاکہ ایک متوازن اور باشعور معاشرہ تشکیل پا سکے۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے