कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یمن میں غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکو ں پر نکل آئے

صنعا ء:23؍اگست:یمن کے عوام کی بڑی تعداد نے جمعہ کی دوپہر غزہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکل کر عظیم الشان مظاہروں میں شرکت کی۔ یہ مظاہرے "ثابت قدم ہیں ہم غزہ کے ساتھ، دھمکیوں سے ڈرتے ہیں نہ سازشوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں کے عنوان سے منعقد ہوئے جنہوں نے فلسطینی کاز کے ساتھ یمنی عوام کے غیر متزلزل عزم اور عرب ممالک کی بے حسی و بین الاقوامی خاموشی کے خلاف بھرپور پیغام دیا۔مظاہرین نے یمن اور فلسطین کے پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں اقوام کا مقدر ایک ہے اور فلسطین کی حمایت یمنی عوام کے ایمان اور نصب العین کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ تنہا نہیں اور وہ ہمیشہ یمنی عوام کی ترجیحات میں سرِفہرست رہے گا۔شرکا نے اپنے نعروں میں دو ٹوک اعلان کیا کہ کوئی دھمکی یا سازش انہیں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے دینی اور انسانی فریضے سے نہیں روک سکتی۔ وہ اس وقت تک اپنی حمایت جاری رکھیں گے جب تک قابض اسرائیل کا وحشیانہ عدوان ختم نہیں ہوتا اور غزہ کا محاصرہ نہیں اٹھایا جاتا، چاہے اس کے لیے کتنی ہی بڑی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔مظاہرین نے بعض عرب حکومتوں کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی جو قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور فلسطین و لبنان میں مزاحمت کا اسلحہ ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان غدارانہ پالیسیوں نے دشمن کو مزید حوصلہ دیا ہے کہ وہ غزہ کے معصوم شہریوں کا قتل عام کرے اور امت کی مقدسات کو نشانہ بنائے۔مظاہروں میں شریک عوام نے پوری امت کو قرآن کریم کی طرف حقیقی رجوع کی دعوت دی جسے عزت و کرامت کی بازیابی اور دشمنوں پر فتح کا واحد راستہ قرار دیا گیا۔بیضا کے مفتی علامہ حسین الہدار نے ریلی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ یہ ہفتہ وار مظاہرے دینی اور انسانی ذمہ داری کے تحت نکالے جاتے ہیں تاکہ غزہ اور مسجد اقصی کی حمایت اور بڑھتے ہوئے صہیونی جرائم کے خلاف آواز بلند کی جا سکے۔اعلامیے میں امریکی حمایت یافتہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے نئے مرحلے کے آغاز کی مذمت کی گئی اور فلسطینی مزاحمت کی بہادری و قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارروائیوں میں مزید شدت اور عسکری صلاحیتوں میں ترقی پر زور دیا گیا۔بیان میں دنیا بھر کی اقوام اور خصوصا امت مسلمہ کے عوام اور آزاد انسانوں کو دعوت دی گئی کہ وہ فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کی بھرپور حمایت کریں اور ان تمام سازشوں کو ناکام بنائیں جو امت کو کمزور کر کے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے رچی جا رہی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے