किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یقین محکم، عمل پیہم۔۔۔اعتبار نیوز پورٹل کو ایک سال مکمل

ناندیڑ:31؍اگست ( اعتبار نیوز) الحمدللہ، اعتبار نیوز پورٹل کے آج یعنی یکم؍ستمبر 2024ء کو ایک سال مکمل ہوگئے ہیں۔ موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے ذریعے موبائل پر خبریں سننے اور پڑھنے کے رحجان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئےگزشتہ سال آج ہی کے دن اعتبار نیوز پورٹل کا آغاز کیا گیا تھا۔ اعتبار نیوز پورٹل کے ذریعے مقامی، ریاستی، قومی و بین الاقوامی خبروں کے علاوہ مختلف اہم موضوعات پر مضامین بھی شائع کیے گئے۔ بالخصوص ماہر تعلیم و متعدد کتابوں کے مصنف جناب عبدالحمید خان غضنفرؔ ( مدرس)ناندیڑکے قلم سے تحریک طالب علم کے تحت ہر اتوار کو شائع ہونے والے اقوالِ زرین، جنرل نالج،لطائف، تحریکی شخصیات، حیرت انگیز معلومات وغیرہ کو قارئین اور طلبہ و طالبات نے بے حد پسند کیا۔ اسی طرح معروف قلم کار عارف عزیز ( بھوپال)،ڈاکٹر محمد سعید اللہ ندوی، ایجوکیشنل کونسلر نجم فاروقی سر ( پربھنی)کے مضامین پربھی قارئین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ خواتین قلم کار ثناء وقار احمد، خان افراء تسکین، فرح ناز کے مضامین کو بھی قارئین نے شوق سے پڑھا۔ مجموعی طور پر ناندیڑ، پربھنی اور اورنگ آباد کے عوام نے بڑی تعداد میں اعتبار نیوز پورٹل پر شائع خبریں اور مضامین کو کافی پسند کیا۔پربھنی کے ہمارے نامہ نگار محمد سرور شریف ( معلم) نے تعلیمی شعبہ سے وابستہ خبریں فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ ویب ڈیزائنر و صحافی ادریس احمد شیخ ( بلڈانہ) نے ویب سائٹ کے ٹیکنیکی اُمور سے متعلق مسائل کی بروقت یکسوئی کی۔ اعتبار نیوز پورٹل کا مقصد معاشرے میں مثبت رویوں کے لئے تحریک دینا ہے۔ہم ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں۔ وہ کہاں سے پڑھے ہیں یا کس مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہاں مخرب اخلاق مواد کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی ایسا مواد شائع کیا جاسکتا ہے جو مسلکی، گروہی یا فرقہ ورانہ تعصب یا منافرت کا سبب بنے۔ ہم اپنے تمام قارئین، طلبہ و طالبات اور نئے قلمکاروں کو اس بات کی دعوت بھی دیتے ہیں کہ وہ خود بھی مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اپنی نگارشات ہمیں ای میل یا واٹس ایپ پر روانہ کریں۔اسی کے ساتھ ہم اپنے تمام بہی خواہوں، ہمدردوں، دوست و احباب، اہل خانہ و افراد خاندان کے بھی ممنون و مشکور ہیں او ر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دُعاگو ہے کہ وہ ہم سب کو یقین محکم، عمل پیہم پر گامزن کرتے ہوئے ’’اھدنا الصراط المستقیم‘‘ پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے