कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یشونت مہا ودیالے میں بزم اردو کا افتتاح افتتاح

ناندیڑ:17؍ستمبر(راست)مورخہ 16 / ستمبر 2025 یشونت مہا ودیالے ناندیڑ میں شعبہ اردو کی جانب سے بزم اردو کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر شہر ناندیڑ کے مشہور و معروف شاعر علیم اسرار کو بحیثیتمہمان خصوصی مدعو کیا گیا جبکہ اس تقریب کی صدارت پرنسپل جناب محترم ڈاکٹر شندے سر نے کی- صدر شعبہ اردو محترمہ ڈاکٹر شبانہ درانی صاحبہ اور ڈاکٹر اظہر سر اور مزمل سر کی موجودگی میں اراکین بزم کا استقبال کیا گیا- طلباء کے ذریعے تیار کردہ وال پیپرز کی رونمائی کی گئی۔
’’وجود زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ‘‘
اور دوسرا پرچہ
’’ میں وقت ہوں‘‘ کا پرنسپل و مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں اجراء عمل میں آیا
مسیرا انفال نے ’’ہاسٹل‘‘ کے عنوان سے ایک نظم پیش کر کے سامعین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا- اسی طرح عائشہ فردوس نے اپنی نظم’ اردو کی خوبصورتی‘ کو بڑے دلکش پیرائے میں بیان کیا اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی ۔ڈاکٹر اظہر سر نے علیم اسرار صاحب کی تعلیمی ‘ ادبی و تدریسی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے موصوف کا تعارف پیش کیا ۔علیم اسرار سر نے اردو زبان کا ارتقاء و شاعری کے حوالے سے طلباء کی بھرپور رہنمائی کی اردو کی مختلف اصناف میں تعمیری و تخلیقی ادب کی ضرورت و تقاضوں پر سیر حاصل گفتگو میں طلبہ کی شرکت نے مہمان خصوصی کے لیکچر کو بہت کامیاب بنایا ۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شبانہ درانی صاحبہ نے مزید شاعری اور نثر نگاری پر ورکشاپ کے انعقاد کا تیقن دلایا اور طلبہ وہ طالبات کی ہمت افزائی کی ۔پرنسپل شندے سر نے صدارتی کلمات میں طلباء کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا اور اس طرح کی ثقافتی سرگرمیوں کو سال بھر منعقد کرتے رہنے اور طلباء و طالبات کو تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرنے اور آگے بڑھنے کی تلقین کی ۔ نظامت کے فرائض بحسن خوبی بی -اے سال اول کی طالبہ مہرین فاطمہ اور عائشہ نے ادا کیے- تقریب کا اظہار تشکر مسکان بیگم (سابق صدر’ بزم اردو ) نے پیش کیا- پھر صدر کی اجازت سے اس تقریب کے اختتام کا اعلان کیا-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے