कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یادِ رفتگاں محمد بدر الدین قریشی سر ریاستی فٹ بال ٹورنامنٹ 2025ء

ناندیڑ:2؍جنوری ( راست) مرحوم محمد بدرالدین قریشی سابق پرنسپل اور اسپورٹ ٹیچر فیض العلوم ہائی اسکول و جونیر کالج کی یاد میں ناندیڑ شہر میں بتاریخ 9 سے 12 جنوری 2025 کے درمیان ناندیڑ شہر کے معزیز ہر خاص و عام مقبول و معروف قابل احترام شخصیت مرحوم محمد بدرالدین قریشی سر میموریل ریاستی فٹ بال مقابلوں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ یہ مقابلے اندرا گاندھی میدان، گوکول نگر میں شام 5 سے 10 بجے کے درمیان میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مقابلے مراٹھواڑہ میں ایک نامور فٹ بال مقابلے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس میں ضلعی اور ریاست سطح کے کئی قومی فٹ بال کھلاڑی اس میں حصہ لیتے رہے ہیں۔
انعامات کی تفصیل:
پہلا انعام 51,000 روپئے ، منجانب جناب رویندر چوہان موجودہ رکن پارلیمان کی طرف سے دیا جائے گا ۔
دوسرا انعام 31,000 روپے ، مرحوم محمد سُمیعر الدین کی یاد میں ایڈوکیٹ محمد منیر الدین محمدریاض الدین کی طرف سے دیا جائے گا۔
اس مقابلے میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ جنہیں ناندیڑ ضلع کے نامور صنعتکاروں اور سماجی اور رفاہی خدمات فراہم کرنے والوں نے اسپانسر کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہے :
1۔ جے کے لائنز (سجاد خان علیم خان)
2۔ گڈ لک ٹائٹنز (شیخ اسلم)
3۔ راج لائنز سی ایف (ساہل جیٹھانی)
4۔ اربن کلاٹھ سینٹر (شیخ اویس)
5۔ آئیڈیئل کنسٹرکشن (محمد یحیٰ مبین)
6۔ بینز اسٹریٹ (روشین بھیسے)
7۔ اے بی ٹائیرز (بِٹّو بھاٹیہ)
8۔ دیشمکھ رائلز (اپوروادیشمکھ)
اس کے علاوہ ویریٹی کشن ورکس، اے کے پینٹس، اور اورینٹل اکیڈمی نے بھی اس مقابلے کے لیے اسپانسر کیا ہے۔یہ مقابلہ یوٹیوب پر براہ راست دکھایا جائے گا، اور بین ضلعی کھلاڑیوں کے رہائش اور کھانے کا انتظام انتظامی کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔مقابلے میں بہت سے انفرادی انعامات بھی دیے جائیں گے۔ اس کے لیے منتظمین نوبل فٹ بال کلب، اظہر قریشی، ذکی احمد خان اور اطہر قریشی سر و دیگر نے بڑے ہی پر امید طور پر ضلع کے فٹ بال شوقین اور عوام کو شرکت کرکے کامیاب بنانے اور میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی خواہیش ظاہر کی ہے ۔
کھیل زندگی کے تم کھیلتے رہو یارو
ہار جیت کوئی بھی آخری نہیں ہوتی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے