कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے نو تعینات تعلیمی نائب معائنہ کار صوفی لئیق احمد سر کا شاندار اور پُر وقار استقبال

اورنگ آباد: 8؍نومبر(سیّد عبدالقدوس علی )تعلیمی شعبہ، ضلع پریشد، اورنگ آباد میں آج ایک نہایت خوشگوار اور یادگار موقع پر سینیئر ناظر تعلیمات ، اور 2017 میں محکمہ جاتی (MPSC) امتحان برائے نائب تعلیمی معائنہ کار و ہم منصب عہدوں میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے محترم صوفی لئیق احمد سر کو حال ہی میں تعلیمی نائب معائنہ کار، تعلیمی معائنہ کار، برہن مبئی (مغربی زون)، ممبئی کے معزز عہدے پر تقرری حاصل ہوئی ہے۔اس خوشی کے موقع پر ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے اُن کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔فاؤنڈیشن کے بانی و صدر شیخ عبد الرحیم سر نے اپنی روایت کے مطابق گلدستہ پیش کرنے کے بجائے کتاب، شال، ڈائری، قلم اور اعزازی نشان پیش کر کے اُن کا احترام و ستائش کی۔انہوں نے مٹھائی کھلا کر دل سے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کی کامیاب و تابناک سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی میں شامل تھے, یوجنا تعلیمی افسر جناب ارون شندے سر، سینیئر تعلیمی توسیعی افسر جناب شیواجی بھوسلے سر، ہماری رہنما اور بڑی بہن محترمہ سنگیتا سالونکے میڈم, سینیئر تعلیمی توسیعی افسر اور رہنما محترمہ سنگیتا ساوڑے میم اور دیگر ممتاز شخصیات جن کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔یہ اعزاز نہ صرف ایک فرد کی کامیابی کا اعتراف ہے بلکہ اُس جذبۂ خدمتِ تعلیم کا جشن بھی ہے جو ہر مخلص استاد کے دل میں پروان چڑھتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے