कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہپی کلب کی جانب سے مستحق افرادِ خاندان میں گوشت کی تقسیم

عید کے پہلے دن 400 سے زیادہ گھروں میں تقریباً 250 کلو گوشت کے پیکٹس تقسیم

ناندیڑ:18؍ جون ( نمائندہ اعتبار) شہر ناندیڑ میں بہت سے لوگ ہیں جو عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی دیتے ہیں، اور بہت سے مستحق لوگ ایسے ہیں، جو قربانی نہیں کر پاتے ہیں.ہمارے قربانی کے جانور کے گوشت کے 3 حصّوں میں سے 1 حصّہ غریب اور مستحقین کا ہوتا ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے مستحقین تک یہ گوشت نہیں پہنچ پاتا ہےاس بات کو مد نظر رکھتے ہوئےہپی کلب ناندیڑ کے ممبران نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مستحق افرادِ خاندان تک گوشت پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں قربانی کے گوشت کے پاکٹ بنا کر اسےہپی کلب آفس پر جمع کروانے کی اپیل کی گئی تھی اور الحمدللہ عید کےپہلے دن 400 سے زیادہ گھروں میں تقریباً 250 کلو گوشت کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ ان میں سے بہت سے گھر ایسے ہیں جن کے گھر اس عید کا یہ پہلا پیکٹ پہنچا تھا، کیونکہ راستے خراب ہونے کی وجہ سے کوئی بھی اُن تک نہیں پہنچا پایا۔ فی الحال ہپی کلب کی ٹیم مختلف علاقوں میں مستحق افرادِ خاندان میں قربانی کا گوشت پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 8888889421 پر رابطہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے