किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہپی کلب ٹیم کی جانب سے سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹروں کو خراجِ تحسین

ناندیڑ: یکم جولائی (نمائندہ اعتبار)آج یومِ اطباء (Doctors Day)کے موقع پر ہپی کلب ناندیڑ کی جانب سے ایک دل خوش کن اور باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہاسپٹل وشنوپوری ناندیڑ میں خدمات انجام دے رہے معزز ڈاکٹروں کو نہ صرف مبارکباد دی گئی بلکہ ان کی شبانہ روز خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خصوصی ’’گریٹنگ کارڈس‘‘ اور پھول پیش کیے گئے۔ہپی کلب کے اراکین نے گورنمنٹ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے سب سے پہلے معزز ڈین صاحب، ڈپٹی ڈین صاحب اور سول سپرنٹنڈنٹ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ’’ ڈاکٹرس ڈے‘‘ کی مبارکباد دی۔ اس کے بعد اسپتال کے تمام ڈاکٹروں کو ان کی انسانیت نواز خدمت، بے لوث جذبے اور طبّی میدان میں ان کے خلوص و ایثار پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس دوران اسپتال کے ڈاکٹروں نے ہپی کلب ٹیم کے اس قدم کو سراہا اور اسے ایک خوش آئند روایت قرار دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حوصلہ افزائی سے طبی عملے کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں اور وہ مزید لگن و خلوص سے مریضوں کی خدمت انجام دیتے ہیں۔ہپی کلب ناندیڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز دن رات انسانی صحت کی بقاء کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف اور شکریہ صرف ایک دن کا تقاضا نہیں بلکہ ہر دن ان کا احسان ماننے کا دن ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان بھر میں یکم جولائی کو ’’ڈاکٹرس ڈے‘‘ منایا جاتا ہے تاکہ طب کے شعبے سے وابستہ ان ماہرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے جو انسانی جان بچانے کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔ ناندیڑ میں ہپی کلب ٹیم کی اس سادہ مگر پُرتاثیر تقریب نے اس دن کو یادگار بنا دیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے