किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہپی کلب ناندیڑ ٹیم کی جانب سے سری نگر کشمیر میں سمائل فاؤنڈیشن کو تہنیت پیش کی گئی

ناندیڑ ؍ سری نگر: 18؍فروری ( نمائندہ اعتبار) کشمیر میں لوگوں کی مدد کرنے والی مشہور و معروف این جی او سمائل فاؤنڈیشن (SMILE FOUNDATION) کے آفس پر گزشتہ دنوں ہپی کلب ٹیم ممبران نے وزٹ کی۔ سمائل فاؤنڈیشن کے ذمہ داران جناب سجاد صاحب اور مسرت صوفی میڈم نے سمائل فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جارہی مکمل خدمات کے بارے میں ہپی کلب کے ذمہ داران کو تعارف کروایا۔ جس میں مریضوں کے لیے امداد، یتیموں کی کفالت، رمضان میں ہاسپٹل میں شہر اور افطار کا انتظام، راشن کٹس تقسیم کرنا اور بہت ساری خدمات یہ انجام دیتے آرہے ہیں۔ خدمت کی لائن سے کام کررہے سمائل فاؤنڈیشن کو اور اُن کے سرگرم ممبران کو ہپی کلب ٹیم کے ہاتھوںAPPRICIATION_CERTIFICATE سرٹیفکیٹ دیا گیا اور اُن کے کاموں کی ستائش کی گئی۔ واضح رہے کہ سمائل فاؤنڈیشن کو حال ہی میں کئی ایوارڈس ملے ہیں جن میں گورنر یونین ٹیریٹری آف جموں اینڈ کشمیر کے ہاتھوں ’’ ناری شکتی‘‘ ایوارڈ بھی شامل ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے