किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہمارے عزیز دوست،محمد عظیم عبدالحکیم

تحریر: شیخ مجیب الدین، جمیل کالونی، امراوتی
9766004707
بذریعہ محمد عبدالمبین(ٹیچر)
انجن گاؤں، سرجی ( ضلع امراوتی)
9767589914

’’ہمت کا ایک قدم، تقدیر کی کروٹ بدل سکتا ہے — حوصلے کی ایک چنگاری سے انقلاب جنم لیتا ہے!‘‘
محمد عظیم عبدالحکیم سر — ایک ایسے معلم، رہنما اور سماجی خادم، جن کا نام ہی اخلاص، ایمانداری اور فلاحی خدمت کا مرقع بن چکا ہے۔
بی آر سی بھاتکولی میں 12 سالہ مثالی خدمات کے بعد جب انہوں نے ٹاکرکھیڑہ شمبھو اسکول کی کمان سنبھالی، تو ایک روشن دور کا آغاز ہوا، جس نے ادارے کو مثالی اسکول میں تبدیل کر دیا۔
نیا باب — ضلع پریشد اردو اسکول، نیر پنگلائی کا نیا سورج:
29 اپریل 2022 کو سر نے جس اسکول کی ذمہ داری سنبھالی، وہاں کے حالات انتہائی دگرگوں تھی ۔ لیکن سر کی مخلص قیادت لگن دیانت اور شبانہ روز مسلسل جدوجہد نے اسے ایک قابلِ فخر ماڈل اسکول میں ڈھال دیا۔
تبدیلی کی داستان — سنگِ میل کے نقوش
بنیادی ڈھانچے کی بحالی:
پانی کی سہولت، اسکول کی تزئین و آرائش، شجرکاری، سرسبز کیاریاں، نیا فرنیچر اور کمپیوٹر لیب کی تزئین۔
✅ ڈیجیٹل ترقی:
سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، انٹریکٹو بورڈز، تمام تعلیمی و انتظامی ریکارڈز کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن۔
پرس باغ کی کامیابی:
اسکول میں پرس باغ قائم کیا گیا، جس کی سبزیاں طلبہ کے دوپہر کے کھانے میں شامل کی گئیں۔ یہ منصوبہ تعلقہ مورشی میں پہلے نمبر پر رہا۔(تعلقہ میں پہلا نمبر)
✅ تعلیمی انقلاب:
اساتذہ کی رہنمائی، طلبہ پر انفرادی توجہ، اور سیمی انگلش شعبہ کی شروعات، جس کے باعث صرف ایک سال میں 62 نئے داخلے ہوئے — پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
قابلِ فخر اعزازات:
🏅 2022: اورنگ آباد میں ادرش صدر مدرس کا اعزاز
🏅 2023: پرس باغ میں تعلقہ مورشی میں پہلا مقام
🏅 2023-24: دھیاس گنوتےکا میں دوسرا مقام
🏅 2024: ماجھی شاڑہ، سندر شاڑہ میں پہلی پوزیشن
🏅 2025 : اسکالرشپ امتحان میں طلبہ کی نمایاں کامیابی کے لیے مورشی کے BEO جناب ڈاکٹر نتن انڈے صاحب کی جانب سے اعزاز و اکرام استقبال کیا گیا
طلبہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ — اعتماد کی گواہی
📊 2023: 283 طلبہ
📊 2024: 302 طلبہ
📊 2025: 311 طلبہ
یہ محض اعداد و شمار نہیں، بلکہ سر کے اخلاص، عزم اور رہنمائی کی دلیل ہیں۔
بے باک، باکردار اور انقلابی رہنما:
محمد عظیم سر کی شخصیت دبنگ، نڈر، صاف گو اور اصول پرست ہے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب منتظم ہیں بلکہ ایک مثالی استاد بھی، جنہوں نے یہ سچ کر دکھایا کہ:
ایک بہادر کا ایک قدم، سو کمزوروں کے پیچھے ہٹنے سے بہتر ہوتا ہے!”
🌟 سر جیسے باکردار، محنتی اور بے لوث اساتذہ ہی معاشرے کی اصل روشنی ہیں۔ ان کا اخلاص ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
💐 ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت عطا فرمائے، ان کے جذبے کو مزید بلندیاں عطا کرے، اور ان کے مشن کو ہر میدان میں کامیاب فرمائے۔ آمین!

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے