किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہاں ہم ناموسِ رسالت کی خاطر پاگل ہیں

از قلم :مدثر جمیل قاسمی
9823234064
بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف
9960451708
مورخہ : 29 ستمبر 2024 بروز اتوار

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی خاطر آواز اٹھانے پر اگر دنیا پاگل کہے تو ہاں میں پاگل ہوں، اگر دنیا دیوانہ کہے تو ہاں میں دیوانہ ہوں، میری جان قربان آقائے مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر اگر ہر ایک مسلمان ان سارے الزامات کو قبول کرتا ہے تب بھی وہ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا حق ادا نہیں کرسکتا، آقائے نامدار تاجدارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے ہر لمحات میں اس امت کی خاطر مصیبتوں کو جھیلا اپنی نجی چاہتوں کو صرف اسلام کی خاطر اور ہماری خاطر قربان کردیا، اور یہ مکمل دین ہم تک پہنچایا، بدی کے دور سے ہر ایک بندے کو آزاد کرانے اور نجات دلانے کی کوشش کی، خدائے واحد کی وحدانیت کو لوگوں کے دلوں میں بٹھانے کی کوشش کی لیکن جو عقلمند تھے وہ لوگ ہدایت پاگئے اور اللہ نے انکو قبول کرلیا لیکن جو بدقسمت تھے اور جنکے نصیب میں ہدایت نہیں تھی اللہ نے مبارک دین بھی انکو نہیں دیا، دور نبوت میں آپ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے ہماری آج کی فکر کرتے ہوئے دل و جان سے محنت کی اور یہ مبارک دین ہم تک پہنچایا اور پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ نے اپنے نبیوں کے سلسلے کو بند کیا اور خاتم النبیین بنایا اور پھر روز قیامت تک انکی دین اور شریعت کو محفوظ کردیا اور اس دنیا میں ہر ایک مسلمان کیلئے شریعت محمدی پر عمل کرنے کا حکم دیا، قربان جاؤں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر کہ جینے کا ہر طریقہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انسانیت کو بتایا اور اللہ نے رحمت اللعالمین کے لقب سے نوازا،کروڑوں احسانات ہے ہم پر ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نہ ہم سے کبھی انکے احسانات کا حق ادا ہوا نہ کبھی ہوسکتا، ان تمام احسانات کے بدلے اور ناموس رسالت کی خاطر اگر دنیا ہمیں پاگل کہے تو ہاں ہمیں فخر ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ہم پاگل ہیں، ہاں ہم دیوانے ہیں، ہاں ہم دیوانے ہیں –
جذبۂ عشق رسالت کا میں رکھتا ہوں جگر
مجھ کو ناموسِ رسالت پہ ہے کٹنے کا ہنر
کس طرح آپ پہ ہوجائے فدا تن من دھن
ہورہی ہے یہ مری زیست اسی دھن میں بسر
اللہ ہمارے اس پاگل پن کو قبول فرمائے اور ہمارے لئے نجات کا ذریعہ بنائے – آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے