कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہاشمی نگر میں شادی کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ، شعراء نے محفل کو گرما دیا

ملکاپور : 3/ اپریل ( محمد احسان سر ) ہاشمی نگر، پارپیٹھ ملکاپور میں ایک شادی کے پرخلوص موقع پر نعتیہ کلام کے ساتھ ایک شاندار مشاعرہ منعقد کیا گیا، جس نے ادبی و سماجی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کی۔ یہ تقریب 31 مارچ 2026 کو شام 7 بجے منعقد ہوئی، جس کا اہتمام معروف سماجی شخصیت شیخ سلمان شیخ اسماعیل قریشی اور شیخ سلیم قریشی نے اپنی چھوٹی بہن کی شادی کے سلسلے میں کیا تھا، جبکہ سرپرستی شیخ لقمان شیخ ابراہیم قریشی نے کی. مشاعرے کی صدارت سابق صدر بلدیہ الحاج رشید خان جمعدار نے کی، جبکہ صدر بلدیہ ملکاپور عتیق الرحمٰن جواری والے, شیخ آصف قریشی عرف لکھن (ممبر)، سید مشتاق قریشی (پراپرٹی ڈیلر)، رستم بھائی (ڈرائیور) سمیت دیگر معززین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے .مشاعرے میں مقامی شعراء داؤد خان فنکار (ڈی کے)، شفقت حسین گوہر، سلیم راہی، شبیر ظریف اور دیگر شعراء نے اپنے نعتیہ اور ادبی کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور خوب داد سمیٹی. محفل کی نظامت کے فرائض داؤد خان فنکار (ڈی کے) نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے. تقریب کو کامیاب بنانے میں سمیر خان جمعدار، سلمان حسین قریشی اور کاشف خان نے نمایاں کردار ادا کیا. شادی کی تقریب سادگی اور وقار کے ساتھ انجام پائی. اس موقع پر الحاج رشید خان جمعدار، ڈاکٹر سید محبوب قریشی، ایڈوکیٹ سید شاہد نورہ، صحافی محمد احسان سر، سمیر خان جمعدار سر، رضوان رنگریز، سید شاقب، سلمان حسین قریشی، کاشف علی خان، شیخ اسماعیل پٹنی (مینجر، آرکو ٹرانسپورٹ) اور سید حسین آر کو ، چھوٹو بھائی سمیت دیگر افراد نے دولہا شیخ مختار قریشی ماکوڑی اور شیخ سلمان قریشی ، شیخ سلیم قریشی اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے