कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گیورائی کے ننھے روزہ دار حسن و حسین انعامدار کا پہلا روزہ مکمل

گیورائی :24؍فروری (راست)ماہِ مقدس رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں گیورائی کے معروف شہری جناب رغیب الرّحمٰن انعامدار کے ہونہار فرزندان *حسن انعامدار اور حسین انعامدار (عمر 8 سال)* نے اپنا پہلا روزہ مکمل کر کے اہلِ خانہ کے دل خوشی اور فخر سے بھر دیے۔ننھی سی عمر میں جس عزم، صبر و استقامت اور شوقِ عبادت کا مظاہرہ ان دونوں بھائیوں نے کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ دن بھر بھوک اور پیاس کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے انہوں نے نماز کی پابندی کا اہتمام کیا اور ذکر و دعا میں مصروف رہے۔ افطار کے وقت گھر کا ماحول روحانی سرور اور مسرت سے معطر ہو گیا۔اس خوشگوار موقع پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور احباب کی جانب سے مبارکبادوں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ اہلِ علاقہ نے بھی ان ننھے روزہ داروں کی دینی وابستگی کو سراہتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یوں دینی اقدار اور اسلامی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ’’حسن و حسین انعامدار‘‘ نے کم عمری میں ہی ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے، جو دیگر بچوں کے لیے بھی باعثِ ترغیب ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے